Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانیئے، دانتوں میں کیڑا لگنے کی علامات

Now Reading:

جانیئے، دانتوں میں کیڑا لگنے کی علامات

دانت اگر صحت مند اور چمکدار ہو تو وہ آپ کی شخصیت میں چار چاند لگادیتے ہیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ دانتوں کا جلد کی طرح خاص خیال رکھا جائے۔

لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے کہ دانتوں کی جس حد تک بھی خفاظت کی جائے اور ان کا خیال رکھا جائے تب بھی اس میں کیڑا لگ ہی جاتا ہے۔

دانتوں میں جو کیڑا لگتا ہے وہ عام طور پر بہت چھوٹا ہوتا ہے اور اگر وقت پر اس کا علاج نہیں کیا جائے تو یہ بڑے ہوجاتے ہیں اور آپ کے دانتوں کو خراب کردیتے ہیں۔

دانتوں میں کیڑا لگنے کے باعث  دانت میں شدید درد، انفیکشن اور دانتوں کے ٹوٹنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

دانتوں میں کیڑا لگنے اور اس کی خفاظت کے لئے ماہرین نے بتایا ہے کہ کھانا کھاتے دوران جو ذرات دانتوں کے درمیان پھنس جاتے ہیں وہ منہ کے بیکٹیریا سے مل کر دانتوں پر پلاک بنانا شروع کردیتے ہیں۔

Advertisement

دانتوں کے حوالے سے اہم ٹپس دیتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آپ رات کو برش کر کے سوتے ہیں تو صبح کلی یا غرارے کر کے ناشتہ کیا جاسکتا ہے اور اس کے بعد برش کرلیں اس سے آپ کے دانت مخفوظ رہیں گے۔

دانتوں میں کیڑا لگنے کی علامات:

1۔ اگر آپ کو دانتوں کے درمیان یا داڑھ میں زبان پھیرنے سے سوراخ محسوس ہو تو یہ کیڑا لگنے کی علامت میں سے ایک ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ فوری طور پر اس کا علاج کرائیں۔

2۔ دانتوں پر آہستہ آہستہ سفید رنگ کے داغ نمودار ہونا دانت خراب ہونے کی علامت ہے، دانت جتنے خراب ہوتے جائیں گے اُتنا ہی دانت کا اپنا سفید رنگ ماند پڑنا شروع ہوتا جائے گا۔

3۔ کھانے کے دوران یا اس کے علاوہ بھی اگر آپ کے دانتون میں تکلیف ہوتی ہے تو  یہ آپ کے دانتوں میں کڑا لگنے کی علامت ہے۔

4۔ دانتوں میں کیڑا لگنے کی بہت ہی عام سی علامت یہ ہے کہ ہمیں کھاتے یا پیتے دوران ٹھنڈا گرم محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر