Advertisement

اگر آپ کے صوفے خراب ہوگئے ہیں یا گندے ہو رہے ہیں تو جانیئے کس طرح ان کو صاف کیا جاسکتا ہے

گھر کا ڈرائنگ روم ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جسے دیکھ کر لوگ انسان کے سگھڑ پن کا اندازہ لگاتا ہے۔

اسی لئے ڈرائنگ روم کو اچھے سے سجانے کے لئے اور سیٹ کرنے کے لئے اچھے اور بہترین رنگ کے صوفوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

لیکن ان صوفوں کی صفائی بہت مشکل ہوتی ہے کیونکہ ایک تو ان کا کپڑا بہت الگ ہوتا ہے اور دھول مٹی کی وجہ سے ان کی رنگت خراب ہوجاتی ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں صوفوں کی صفائی کا خاص آسان طریقہ اور ان کو پالش کرنے کا گھریلو طریقہ جس سے آپ بھی آسانی سے صوفوں کی صفائی کرسکتے ہیں۔

طریقہ:

Advertisement

اسپرے بوتل میں ایک گلاس نیم گرم پانی، ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور پانچ چمچ سرکہ لیں۔

 اس مکسچر کو اچھی طرح مکس کرلیں اور صوفے میں جہاں جہاں داغ ہیں وہاں اسپرے کریں اور اسفنج کی مدد سے اسے ہلکے ہاتھوں سے رگڑیں تاکہ آپ کا نرم و ملائم صوفہ خراب نہ ہو۔

 پھر ایک بار اس کو گیلے کپڑے کی مدد سے بھی صاف کریں۔ یہ صوفے صاف کرنے کا نہایت ہی آسان طریقہ ہے جو کم وقت میں آپ کے گندے صوفوں کو دوبارہ چمکا دے گا۔

صوفوں کی پالش:

سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل جو کسی بھی پینٹ کی دکان سے باآسانی مل جائے گا۔

 سب سے پہلے نیم گرم پانی لیں اور اس میں حسب ضرورت سرف شامل کردیں۔

Advertisement

اب اس کو کسی نرم اسفنج کی مدد سے اپنے فرنیچر کو صاف کریں تاکہ اس سے دھول مٹی اور چکنائی وغیرہ صاف ہوجائے۔

 اب اس کو کسی کاٹن کے کپڑے سے خشک کرلیں۔

 پھر ایک اسپرے بوتل میں سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل لیں اور مکس کرلیں۔

اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ان تینوں چیزوں کی مقدار برابر لینی ہیں۔

 پھر اس مکسچر کو فرنیچر پر اسپرے کریں اور کاٹن کے کپڑے سے صاف کرلیں۔

 گھر میں بنائے گئے اس پالش سے آپ کا فرنیچر بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
بچی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ، ماں کو قتل تک لے گیا
کیا آپ بھی دوسروں کا نام بھول جاتے ہیں؟ یہ عمل یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version