Advertisement
Advertisement
Advertisement

میک اپ صاف نہ کرنے کے نقصانات سامنے آگئے، خواتین کیلئے اہم خبر

Now Reading:

میک اپ صاف نہ کرنے کے نقصانات سامنے آگئے، خواتین کیلئے اہم خبر

دنیا میں 90 فیصد خواتین ایسی ہیں جنہیں میک اپ کرنا پسند ہوتا ہے  کیونکہ میک اپ خوبصورتی میں مزید نکھار ہیدا کردیتا ہے ۔

اسکے علاوہ ایسی بھی خواتین ہیں جو ہر وقت میک اپ میں رہنا پسند کرتی ہیں اور رات کو سونے سے پہلے میک اپ صاف کرنے کی زحمت نہیں کرتی ہیں،  ماہرین نے ایسی خواتین کے لیے سخت تنبیہ جاری کر دی ہے۔

1۔ سب سے پہلے ایسی خواتین کو آنکھوں کے انفیکشن کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جب خواتین تقریب سے واپس پر آنکھوں میں لگایا گیا مسکارا یا دیگر میک اپ صاف نہیں کرتیں تو ان کی آنکھوں میں انفیکشن کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

2۔ میک اپ اتارے بغیر سونے والی خواتین کو دوسرا نقصان یہ اٹھانا پڑ سکتا ہے کہ ان کے چہرے پر کیل مہاسے آ جاتے ہیں۔ رات بھر میک اپ چہرے پر رہنے سے چہرے کے مسام متاثر ہوتے ہیں جس کا نتیجہ کیل مہاسوں کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

3۔ میک اپ صارف نہ کرنے کا تیسرا نقصان چہرے پر دانے نکل آنا ہے۔ یہ دانے بسااوقات خطرناک انفیکشن کی صورت بھی اختیار کر لیتے ہیں اور خواتین کے لیے بڑے مسئلے کا سبب بن سکتے ہیں۔

Advertisement

میک اپ صاف نہ کرنے اور لپ اسٹک تادیر لگے رہنے سے خواتین کے ہونٹ سوکھ کر پھٹ جاتے ہیں کیونکہ لپ اسٹک کی وجہ سے ہونٹوں کی نمی ختم ہو جاتی ہے۔

میک اپ صاف نہ کرنے پر چہرے کی پوری جلد کھنچاﺅ کا شکار ہو جاتی ہے اور اس کی تازگی جاتی رہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر