
مرد یا خاتون کے لیے سر کے بال گر جانا ایک ڈراؤنے خواب کی حیثیت رکھتا ہے اور خاص طور پر جب کسی مرد کو اپنے بالوں کے گرنے کا احساس ہوتا ہے تو اس کے اندر ایک بے چینی اور پریشانی پیدا ہوجاتی ہے، کانفیڈنس کی کمی ہو جاتی ہے۔ احساس کمتری بھی پیدا ہو سکتا ہے۔
بالوں کی حفاظت اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے کیلئے مارکیٹ میں کئی طرح کے پروڈکٹس موجود ہوتے ہیں تاہم بہت کم ہی امید پر پورا اترتے ہیں اور بال گرنے سے چھٹکارہ دلاتے ہیں۔
لیکن آج ہم تین ایسے ٹوٹکے بتائیں گے جو آپ کے سر کے گرتے ہوئے بالوں کے لئے بہت فائدے مند ثابت ہوں گے۔
1۔ سبز جائے:
سبز چائے صاف جِلد، وزن میں کمی، کولیسٹرول متوازن سطح پر رکھنے کے لیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ اس میں گرتے بالوں کا بھی علاج موجود ہے ۔
گرین ٹی میں’ا بیوڈیینس ‘ اور’ کیٹیچِن ‘ کمپاؤنڈ بھی پائے جاتے ہیں جوکہ قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹ اجزا ہیں۔
’ابیوڈیینس‘ اور’ کیٹیچِن ‘ بالوں کےگرنےکاسبب بننے والا ہارمون ’ڈیہائیڈرو ٹیسٹوسٹیرون‘ کی افزائش میں مدد فراہم کرتا ہے، ان دونوں کمپاؤنڈز کو بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے اہم جز سمجھا جاتا ہے ۔
آدھے لیٹر پانی میں گرین ٹی کے چند چمچے شامل کریں اور ا نہیں15 منٹ کے لیے ابال لیں، ٹھنڈا ہونے پر فریج میں محفوظ کر لیں، اپنے بالوں کو کسی کم کیمیکل والے شیمپو سے دھو لیں۔
اب اپنے بالوں میں گرین ٹی کی 10 منٹ تک مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے بالوں کو نتھار لیں، یہ عمل ہفتے میں 2 بار دہرا سکتے ہیں ۔
اس سے بال صاف ستھرے اور سلکی رہیں گے۔
2۔ میتھی دانہ:
صدیوں سے بطور غذا اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا میتھی دانہ اور میتھی سبزی مجموعی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔
روکھے اور بے جان بالوں کے لیے مہنگے شیمپو کے بجائے سستے سے میتھی دانے کے 4 چمچ لیں اور اسے کھوپرے کے 2 کپ تیل میں ڈال کر 2 سے 3 ہفتوں کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد اس تیل سے کم از کم ایک ہفتے میں 2 سے 3 بار سر پر مالش کریں، اس عمل سے بال چمکدار ہونے کے ساتھ جاندار اور سلجھے ہوئے نظر آ ئیں گے۔
دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات بھر کیلئے بھگو دیں اور صبح اس کا لیپ بنا کر سر پر لگائیں اور پھر ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں۔
3۔ پیاز:
پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کھوپڑی پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے ”کولجین ٹشوز“کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News