چہرہ انسان کی شناخت ہوتا ہے اور اسے خوبصورت بنانے اور اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے انسان آج کل بہت کچھ کرتا ہے۔
آج کی تاریخ میں ہزاروں کریمیں مارکیٹ میں موجود ہیں اسکے علاوہ بھی بہت سے ایسے پروڈکٹس موجود ہیں جو چہرے کی دیکھ بھال کے لئے موجود ہیں۔
لیکن بعض اوقات چہرے پر اضافی چربی ہوتی ہے جو خوبصورتی کو کم کردیتی یا پھر چہرہ بہت بڑا لگنے لگتا ہے۔
کچھ لوگ دبلے پتلے ہونے کے باوجود بھی گول مٹول چہرے کے مالک ہوتے ہیں لیکن انہیں اپناچہرہ پتلابنانے کی خواہش ہوتی ہے ۔
آج ہم آپ کوتین ایسی ورزشوں کے بارے میں بتائیں گے جوآپ دن میں کہیں بھی اورکسی بھی وقت کرسکتے ہیں لیکن دھیان رکھیں کہ ان ورزشوں کے دوران وقفہ کم سے کم لیناہے۔
1۔ منہ اوپرکرکے کھولیں اوربندکریں پہلے سیدھے بیٹھ جائیں اورپھرچہرہ اوپرکی طرف کرلیں اب منہ کوپوراکھولیں اوربندکریں ۔یہ عمل دس سکینڈ تک تین بارمسلسل کریں ۔
2۔ چہرے کوسیدھارکھتے ہوئے زبان باہرنکالیں اوردس سکینڈ تک نکالے رکھیں اس عمل کوبھی تین مرتبہ دہراناہے۔
3۔ سیدھے بیٹھ کرمنہ کھولیں اوراچھی طرح چبانے کی ورزش کریں، اس ورزش کوبھی دس سکینڈ تک اورمسلسل کریں اوراس کے بھی تین سیٹ کریں ۔
ایک ہفتے تک ان ورز ش کوکرنے سے چہرے کی فالتوچربی کم ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
