Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانیئے، گھر کی صفائی کو آسان بنانے والی چند ٹپس

Now Reading:

جانیئے، گھر کی صفائی کو آسان بنانے والی چند ٹپس

گھر کی صفائی سے ہی عورت کے سگھڑ ہونے کا پتہ چلتا ہے، ایسا پرانے زمانے میں کہا جاتا تھا لیکن اس بات کو اب تک مد نظر رکھا جاتا ہے۔

کیونکہ گھر کا نظام صاف صفائی اور گھر کو طریقے سے رکھا جائے تب ہی ایک گھر، گھر معلوم ہوتا ہے۔

آج کل کی زندگی بہت سوشل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی بس جلدی میں اپنا کام ختم کرنا چاہتا ہے ۔

لیکن بعض چیزوں کو صاف کرنے میں بہت وقت درکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ کام آگے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

اسی نوعیت کے کاموں کے لئے ہم آج آپ کو چند ٹپس بتائیں گے تاکہ آپ کا کام جلدی ختم ہوجائے۔

Advertisement

شیشے کی صفائی کے لئے :

ایک اسپرے بوتل میں کوکا کولا ڈال کر شیشے پر اسپرے کریں اور موٹے کپڑے سے صاف کرلیں۔

 گلنٹ کے بغیر بھی شیشہ چمک اٹھے گا۔

بیسن صاف کرنے کے لئے:

بیسن میں چکنائی جم جائے اور پانی نہ نکلے تو آدھی بوتل کوک ڈال دیں اور ایک بوتل گرم پانی ڈال کر چھوڑ دیں تھوڑی دیر میں بیسن خودبخود صاف ہوجائے گا اور پانی نکل جائے گا۔

چاندی کے زیورات کی صفائی:

Advertisement

چاندی کے زیور کسی ایک برتن میں رکھ دیں اور برتن کو کوک سے بھر دیں۔

چار گھنٹے بعد زیور نکال کر دیکھیں سارا زنگ اور کالک نکل چکا ہوگا۔

فرش پر تیل گر جائے تو اس کی صفائی کا طریقہ:

چپچپا تیل والا فرش صاف کرنے کے لئے لوگ بلیچ اور فنائل وغیرہ استعمال کرتے ہیں لیکن اگر کوکا کولا میں ایک بڑا چمچ بیکنگ سوڈا اور لیموں کے چھلکے ملا کر فرش پر ڈال دیں اور کچھ دیر چھوڑنے کے بعد برش سے صاف کرلیں تو فرش سے ہر قسم کی چکنائی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

چکنے برتنوں کی صفائی:

ایک برتن میں کوکا کولا ڈالیں اور ٹشو پیپر کے مختلف ٹکڑے اس برتن میں بھگوئیں۔ پانچ منٹ بعد ٹشو نکال کر چکنائی والے برتن یا پین پر دس منٹ کے لئے رکھ دیں اور پھر اسی ٹشو سے برتن پونچھ کر صاف کرلیں۔ برتن سے چکنائی اور میل کچیل نکال جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر