جسمانی وزن میں اضافہ بہت سی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے جبکہ یہ آپ کی زندگی کے دورانئے کو بھی کم کر سکتا ہے۔
جسمانی وزن میں اضافہ انسان کی شخصیت پر بہت بری طرح اثر انداز ہوتا ہے اور طبی ماہرین تو اسے صحت کے لیے بہت زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں۔
اس بڑھتے ہوئے وزن سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے بہت سے لوگ ڈائٹنگ کو ترجیح دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وزن میں کمی لانا بغیر ڈائٹنگ کے بھی ممکن ہے۔
اس کے لئےآپ یہ طریقے کار استعمال کریں۔
1 ۔ آرام سے کھائیں:
نوالہ اچھی طرح چبانا شروع کریں، یہ جسمانی وزن میں کمی یا موٹاپے سے نجات کے لیے چند بہترین عادات میں سے ایک ہے۔
2۔ بھرپور نیند:
ہر رات ایک گھنٹہ اضافی نیند ایک سال میں جسمانی وزن میں 4 کلو تک کمی لانے میں مدد دے سکتی ہے۔
3 ۔ پھل اور سبزی کا استعمال:
پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال جسمانی وزن میں کمی کا ایک بہترین ذریعہ ہے، ان دونوں میں فائبر اور پانی کی زیادہ مقدار پیٹ کو کم کیلوریز میں بھرنے میں مدد دتی ہے۔
4۔ یخنی:
دن میں ایک بار یخنی پینا مجموعی کیلوریز کی تعداد میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔
5۔ میٹھے مشروبات:
سوڈا یا دیگر میٹھے مشروبات کی جگہ پانی یا زیرو کیلوریز مشروبات کو دے دیں جس سے جسم 10 چائے کے چمچ چینی کو ہضم کرنے سے بچ جائے گا۔
6۔ سبز چائے:
سبز چائے پینے کی عادت بھی ممکنہ طور پر جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
7۔ گھر کا کھانا:
گھر کے بنی غذاﺅں کا ہفتے میں کم از کم 5 بار استعمال بھی جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے۔
8۔ اعتدال میں کھانا:
دبلے پتلے یا جسمانی وزن میں کمی لانے میں کامیاب افراد اعتدال میں رہ کر کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
