 
                                                                              گاڑی کی صفائی و ستھرائی فراہم کرنے کی خدمات کافی مہنگی ہوتی ہیں اور بہت سے افراد کے لیے بار بار ان سے فیضیاب ہونا ممکن نہیں ہوتا ہے۔
جو لوگ ان کی خدمات حاصل کر کے اپنی گاڑی صاف کرواتے ہیں ان کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ سواری ہمیشہ ایسی ہی صاف ستھری نظر آئے۔
اس لیے ضروری ہے کہ کم از کم ہفتے میں ایک بار آدھا، پونا گھنٹہ نکال کر گاڑی کی صفائی کریں، ان میں سب سے پہلے گاڑی کے اندرونی حصے کی صفائی کرنی چاہیے تاکہ آپ کا سفر اچھا رہے۔
کپڑے کی سیٹ:
عام مارکیٹ میں گاڑیوں کی سیٹ صاف کرنے کے لیے مختلف مصنوعات دستیاب ہیں۔
ان میں سے کسی بھی اچھی برانڈ کا محلول خرید لیں یا چاہیں تو کپڑے دھونے والے پاؤڈر کو نیم گرم پانی میں گھول کر اپنے گھر پر ہی تیار کرلیں۔
اگر سیٹ کوور پر گہرے دھبے ہیں تو محلول میں لہسن کا استعمال کیجیے البتہ لہسن کی بو دور کرنے کے لیے بعد از استعمال اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہے۔
محلول سے صاف کرنے کے بعد بال خشک کرنے والی مشین (ہئیر ڈرائیر) سے سکھا بھی سکتے ہیں۔
چمڑے کی سیٹ کی صفائی:
چمڑے کی صفائی کرتے ہوئے خاص خیال رکھنا چاہیے کہ اس پر کسی قسم کے نشانات نہ بن جائیں۔
آئل اور موم سے تیار ہونے والی ان مصنوعات کے پیچھے طریقہ استعمال بھی درج ہوتا ہے لیکن عام طریقہ کار یہ ہے کہ چمڑے کو پہلے گیلے کپڑے سے صاف کریں، اس کے بعد خریدی گئی مصنوعات استعمال کریں پھر نرم کپڑے سے صاف کرلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 