Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالوں کی مضبوطی اور بہترین نشونما کے لئے کن غذاؤں کا استعمال کیا جائے؟

Now Reading:

بالوں کی مضبوطی اور بہترین نشونما کے لئے کن غذاؤں کا استعمال کیا جائے؟
بالوں کی مضبوطی

بال، انسان کی شخصیت میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انسان کی خوصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

لیکن جب یہی بال جھڑنے لگیں اور ان کی خوبصورتی ختم ہونے لگے تو چاہے مرد حضرات ہوں یا پھر عورت سب ہی پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں اور اس مسئلے پر ہزاروں روپے خرچ کرتے رہتے ہیں جبکہ اس کا سب سے بڑا مسئلہ انسان کی غذا ہے۔

انسان جو بھی اور جس طرح کی بھی غذاؤں کا استعمال کرتا ہے اس کا اثر اس کی صحت کے ساتھ ساتھ اسکی بالوں کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

اس لئے اپنی غذاؤں میں پھل، سبزیوں، میوہ جات کو شامل کریں تاکہ آپ کے بال ہمشیہ حسین، گھنے اور چمکدار رہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے انتہائی مفید ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ دالوں، پھلیوں اور سبزیوں کا استعمال انسانی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق شکر کندی بیٹا کیروٹین ، وٹامن اے حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، روکھے بے جان بالوں کے لیے شکر کندی کا استعمال نہایت مفید ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈوں کا استعمال بالوں کو لمبا اور نئے بالوں کے نکلنے کا سبب بنتا ہے، انڈوں میں بائیوٹین، سیلینیم، زنک کی مقدار بھی پائی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر