Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کا زیادہ سونا کیوں بہتر ہے؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

بچوں کا زیادہ سونا کیوں بہتر ہے؟ ماہرین نے بتادیا

بہتر اور اچھی نیند ایک عام انسان کی صحت پر بہت حد تک اثر انداز ہوتی ہے جبکہ نیند کا سیدھا تعلق انسان کے مزاج اور سماجی تعلقات سے بھی ہوتا ہے۔

 صرف بڑے ہی نہیں بلکہ چھوٹے بچوں میں بھی نیند کی کمی کی وجہ سے بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ شیرخوار بچے جس حد تک بھرپور اور پرسکون نیند لیتے ہیں ان کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے۔

اس موضوع پر ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس میں بچوں میں سونے جاگنے کے اوقات پر نظر رکھنے کے لئے انہیں ہلکی پھلکی اسمارٹ گھڑیاں پہنائی گئیں اور ساتھ ہی والدین کو بھی  ان کی سونے اور اٹھنے کے اوقات کے حوالے سے نوٹ کرنے کا کہا گیا ۔

اس دوران دیکھا گیا کہ جن بچوں نے شام 7 بجے سے صبح8 بجے کے درمیان سکون کی نیند لی تو ان کا آئندہ دو سے تین سال میں وزن معمول کے قریب رہا جبکہ شام سے صبح تک کے ان مخصوص اوقات میں ہر ایک گھنٹے کی اضافی نیند کے نتیجے میں شیرخوار بچوں کے لئے موٹاپے کا امکان 26 فیصد کم ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر