عموماً گھروں میں موجود صوفہ سیٹ کچھ عرصے بعد خراب ہونا شروع ہوجاتا ہے یا پھر خراب کوالٹی کے باعث پھٹنے لگتا ہے۔
یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ خراب صوفہ کمرے کو بے رونق بنادیتا ہے جبکہ اسکو فوری طور پر تبدیل کرنا بھی ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو پھٹے ہوئے یا خراب ہوئے صوفے کی مرمت کے حوالے سے چند ٹپس اور ٹرکس بتائیں گے جس میں معمولی سی لاگت سے پرانے صوفے کو بلکل نیا بنایا جاسکتا ہے۔
اس مرمت کے لئے آپ کو جو چیزیں درکار ہونگی وہ باآسانی بازار سے مل جائینگی۔
1۔ فوم یا گدا
2۔ چمڑے کی شیٹ
3۔ سمربانڈ یا فرنیچر گلو
4۔ اچھے ڈیزائن اور کوالٹی کا کپڑا
ان چار چیزوں کی مدد سے آپ اپنے پرانے اور خراب صوفے کو بلکل نیا اور اپنی مرضی کے مطابق دلکش بنا سکتے ہیں۔
ظریقہ کار:
سب سے پہلے تو خراب صوفے پر سے فوم اورشیٹ کو نکال لیں ۔
آپ کو کرنا یہ ہے کہ صوفے کے ڈھانچے کو اچھی طرح سے صاف کر کے اس پر کپڑے کی ایک پرکھ لگائیں لیکن وہ مضبوط اور اچھی طرح لگنی چاہیئے ۔
اسکے بعد اس پر نئے فوم کا استعمال کریں اور اس پر بھی کپڑے کی پرکھ چڑھا دیں۔
سب سے آخر میں چمڑے کی شیٹ کا استعمال کریں اور آپ کا خراب صوفہ اب نیا بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
