Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں میں چیخنے کی بری عادت کو کیسے ختم کیا جائے؟

Now Reading:

بچوں میں چیخنے کی بری عادت کو کیسے ختم کیا جائے؟

عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ چھوٹے بچوں کو چیخنے کی عادت ہوجاتی ہے اور ان کے چیخنے کا مقصد لوگوں کو متوجہ کرنا، ضد کرنا یا پھر اپنی بات منوانا ہوتا ہے۔

لیکن یہ عادت وقت کے ساتھ ساتھ پکی ہوجاتی ہے اور بچہ ضدی اور خودسر ہوجاتا ہے اور یہ بری عادتوں میں شمار ہوتا ہے۔

لیکن اگر آپ چاہیں تو آپ اپنے بچے کو بروقت اس بری عادت کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں ۔

اس کے لئے آپ کو چند طریقوں پر عمل کرنا ہوگا تاکہ آپ کا بچہ ضدی اور چیخنے، چلانے کا عادی نا ہوجائے۔

1۔ بچوں کے شیڈول کا خیال رکھنا:

Advertisement

بچوں کی نشونما اور تربیت میں انہیں ان کے مطابق مکمل وقت دینا ضروری ہے ۔

اس لئے کوشش کریں کہ آپ گھر کے کام جلد نمٹالیں تاکہ بچوں کو ان کا مکمل وقت اور توجہ مل سکے ۔

2۔ دھیمی آواز کا استعمال:

جب بچہ چیخنے لگے و اسے تو اسے دھیمی آواز میں بات کرنے کے لیے کہیں اور اس کے علاوہ آپ اپنی آواز بھی دھیمی کرلیں تاکہ وہ آپ کی بات سننے کے لیے چیخنا بند کردے۔

3۔ بچے کے احساسات کو سمجھنا:

جب آپ کا بچہ آپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے چیخ رہا ہو تو اس سے پوچھیے کہ آیا وہ کسی قسم کی بے چینی محسوس کر رہا ہے یا پھر یہ محض جذبات کا اظہار ہے۔

Advertisement

کیونکہ جب بچے کو یہ پتہ چلے گا کہ آپ اس کے احساسات سے واقف ہیں تو اس طرح اس کی نہ صرف بے چینی دور ہوگی۔

4۔ بچےکو مصروف رکھنے کی کوشش:

بچے کو باتوں میں شامل شامل رکھیں اس طرح وہ آپ کے ساتھ باتوں میں مشغول ہوجائے گا اور خاموش بھی رہے گا۔

اس کے علاوہ آپ خریداری کے وقت بچے کو شیلف سے کوئی چیز اٹھانے کا کام بھی دے سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
مخصوص خوشبو سونگھنے سے دماغی صلاحیت بڑھ سکتی ہے، تحقیق
ہیٹ ویو، سگریٹ نوشی کی طرح عمر رسیدگی بڑھاسکتی ہے
موٹی گردن والے افراد کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر