Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹر ٹینکر کی صفائی کرنے کا طریقہ کار

Now Reading:

واٹر ٹینکر کی صفائی کرنے کا طریقہ کار

آج کل کے دورمیں پانی کو ذخیرہ کرنے کےلئے واٹر ٹینک ہر گھر میں ہوتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پانی کے ٹینک کی دیواروں اور چھت پر کائی  کی تہہ جم جاتی ہے جو پانی کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ بدبو بھی پیدا کرتی ہے۔

 اس پانی میں جراثیم اور بیکٹیریا کی افزائش کا عمل بھی تیزی سے شروع ہوجاتا ہے جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہم میں سے اکثر لوگ ان تمام نقصانا ت سے بچنے کےلئے واٹر ٹینک کی صفائی کے لیے واٹر ٹینک کلینگ سروس سے رجوع کرتے ہیں جو صفائی کے لیے ہزاروں روپے وصول کر لیتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کام آپ خود بھی کر سکتے ہیں اور اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو گھروں میں موجود پانی کے ٹینک صاف کرنے کے آسان طریقے بتائیں گے۔

Advertisement

واٹر ٹینک کی صفائی کا طریقہ

1- سب سے پہلے آؤٹ لیٹ والو کے ذریعے پانی اچھی طرح صاف کریں۔

بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانی کسی بھی طرح پھیلاؤ اور جگہ جگہ گرنے کا سبب نہ بنے۔ باقی پانی بالٹی میں جمع کر کے بہا دیں۔

سرف ، لیکوڈ سوپ اور بیکنگ سوڈا کا مرکب تیار کریں اور اسے ٹینک کی دیواروں پر چھڑکیں۔

صاف ستھرا برش یا کھرچنے والی اسفنج کا استعمال کرتے ہوئے، ٹینک کی دیواروں اور چھت کو اچھی طرح صاف کریں۔

​ڈٹرجنٹ اور کسی بھی دوسرے صفائی ایجنٹ سے زبردستی چھٹکارا پانے کے لئے واٹر جیٹ کا استعمال کریں۔

Advertisement

پھر اسے آدھے گھنٹے کے لیے خشک ہونے دیں۔

ٹینک کے خشک ہونے کے بعد آپ ٹینک کو دوبارہ بھر سکتے ہیں جو اب استعمال کیلئے تیار ہوگا۔

واضح رہےکہ پانی کے ٹینک کی صفائی ہر سال لازمی کرنی چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر