Advertisement
Advertisement
Advertisement

انار کو چھیلنا اب ہوگا بہت آسان، جانیئے چند طریقے کار

Now Reading:

انار کو چھیلنا اب ہوگا بہت آسان، جانیئے چند طریقے کار

انار، ایک صحت بخش پھل ہے جس کے استعمال  کے بےشمار فائدے ہیں اور غذائی و طبی خصوصیات کے باعث قدرت کا ایک انمول تحفہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

لیکن اس پھل کو کھانے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے کیونکہ اس پھل میں موجود دانے جو ہم کھاتے ہیں قدرتی طور پر کچھ اس طرح سے جڑے ہوتے ہیں جن کو نکالنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔

پر گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے جس طرح ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے بلکل ویسے ہی انار کو آسانی سے چھیلنے کے بھی کئی طریقے کار موجود ہیں جس کو ہر کوئی نہیں جانتا ہے۔

آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان طریقے کار کے حوالے سے آگاہ بھی کریں گے۔

1۔ چمچہ استعمال کرنا:

Advertisement

انار لیں اور اس کے اوپر کے حصے کو کاٹ لیں۔ پھر انار کو چاروں طرف سے لمبائی میں کاٹیں جس سے انار پھول نما شکل اختیار کر لے۔

اب انار کو پلٹیں اور ایک پلیٹ یا پیالہ نیچے رکھیں پھر چمچ کی مدد سے انار کو ماریں جیسے دیوار پر ہتھوڑی مارتے ہیں ایسا کرنے سے انار کے دانے خود نکلنا شروع ہوجائیں گے۔

2۔ ابالنا:

انار کو چھیلنے سے قبل ان کو اچھی طرح دھو لیں اور ایک پتیلی میں پانی ڈال کر اس میں انار کو ڈال دیں اور 15 سیکنڈز یا 1 منٹ تک اچھی طرح کھولتے ہوئے پانی میں ابال لیں ۔ اب اس کو نکالیں اور کاٹیں، اپ دیکھیں گی کہ انار اتنی آسانی سے چھل جائے گا۔

3۔ بھگونا:

انار کو چھیلنے سے آدھا گھنٹہ قبل ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔ اس کو جب چھیلیں گے تو یہ آسانی سے چھل جائیں گے کیونکہ اس کی اوپری تہہ والا چھلکا سکڑنے لگے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر