
سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ہماری جلد پر موسم کے اثرات نمایاں ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے جلد خشک ہوجاتی ہے۔
اس حوالے سے اگر جلد کی حفاظت کیلئے بر وقت اقدامات نہ کیے جائیں تو جلد خشک ہونے کے ساتھ ساتھ جھریاں پڑنے کا بھی خدشہ رہتا ہے جس سے حسن متاثر ہوتا ہے۔
1۔ موسم سرما میں مرجھائی ہوئی جلد کو ترو تازہ بنانے کے لیے تھوڑا سا زیتون کا تیل اور کافی کے بیجوں کا پاؤڈر لےکر پیسٹ بنالیں اور اس کا مساج کریں، اس سے نہ صرف مرجھائی ہوئی جلد نکھر جائے گی بلکہ جلد میں قدرتی نمی بھی بحال رہے گی۔
2۔ جِلد کی نمی کو برقرار رکھنے کا سب سے اچھا طریقہ یہی ہے کہ وقفے وقفے سے جِلد پر کسی اچھے موائسچرائزر یا لوشن کا استعمال کیا جائے۔
3۔ موسمِ سرما میں جسم اور جِلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے پانی زیادہ سے زیادہ پینے سے جِلد کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اور چہرہ بھی تروتازہ نظر آتا ہے۔
4۔ سردیوں میں خشک جِلد سے بچنے کے لیے اپنے چہرے پر بادام کا تیل، زیتون کا تیل، دہی اور ایلوویرا جیسی اشیاء سے ماسک تیار کر کے لگانے سے جِلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News