Advertisement
Advertisement
Advertisement

نومولود بچوں کا باپ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا کیوں ضروری ہوتا ہے؟

Now Reading:

نومولود بچوں کا باپ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا کیوں ضروری ہوتا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ نومولود بچے اپنے باپ کی شخصیت سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور ان سے ہی زیادہ جلدی سیکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان بچوں میں سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے جو اپنے باپ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزرتے اور کھیلتے ہیں۔

اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق ان بچوں کی ذہنی نشونما زیادہ اچھی ثابت ہوئی جہنوں نے ابتدائی ماہ کا عرصہ اپنے والد کے ساتھ گزارا تھا۔

اس تحقیق میں ماہرین نے اندازہ لگایا کہ بچوں کی سماجی رابطے اور رویئے پر والد سے تعلق کافی اثر انداز ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق والد کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے والے بچوں میں بولنے، سننے، سمجھنے کے ساتھ ساتھ مطالعے کی صلاحیت دوسرے بچوں سے کافی بہتر ہوتی ہے۔

Advertisement

اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ والد اپنے بچوں کی ذہنی صلاحیت اور سماجی رویوں کو بہتر کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کم آمدنی ولے گھرانوں میں معاشی مشکلات کے باعث والد اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا پسند نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے بچے ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں ۔

ماہرین نے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 15 سال کی عمر تک والد اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارے تو بچے کی ذہنی نشو نما کو بہتر اور دیگر مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر