Advertisement
Advertisement
Advertisement

استعمال شدہ ٹی بیگ کو کیسے کام میں لایا جائے؟

Now Reading:

استعمال شدہ ٹی بیگ کو کیسے کام میں لایا جائے؟
استعمال شدہ ٹی بیگ

ٹی بیگ، چائے کی پتی کی وہ چھوٹی سے تھیلی ہوتی ہے  جس کا استعمال کرتے ہوئے کبھی بھی کہیں بھی چائے بنائی جاسکتی ہے۔

اس کو استعمال کرنے کے لئے صرف گرم پانی درکار ہوتا ہے اور بس پھر حسب ضرورت چینی اور دودھ ڈال کر چائے کا مزہ لیا جاسکتا ہے۔

ان ٹی بیگس میں وہی پتی ہوتی ہے جو ہم عام طور پر گھروں میں استعمال کرتے ہیں جبکہ گرین ٹی بھی زیادہ تر انہی بیگ میں دستیاب ہوتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان ٹی بیگ کو چائے بنانے کے بعد بھی اپنے کچھ مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اس حوالے سے عموماً لوگ نہیں جانتے لیکن یہ معلومات آپ کے لئے کافی فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

1۔ نیم گرم پانی میں چند ٹی بیگز ڈال دیں اور پھر اسی پانی میں اپنے پاﺅں بھگو لیں۔ بدبو ختم ہوجائیگی۔

2۔ 3 ٹی بیگ کو ٹھنڈا کرنے کے بعد آنکھیں بند کرکے اسے سوجن والی جگہ پر 15منٹ رکھ دیں، اس سے آپ کی سوجن بھی ختم ہوجائیگی۔

3۔ پاستا کو ابالنے کے لئے  پہلے پانی ابالا جاتا ہے اور اسی دوران اس پانی میں گرین ٹی کے استعمال کئے گئے ٹی بیگ ڈال دیں اور پانی ابل جانے پر اسے نکال دیں، اس سے پاستا میں لذت پیدا ہوجائیگی۔

4۔ استعمال شدہ ٹی بیگ کو ایک بار پانی میں ابالیں اور اس پانی کو گھر کے پودوں میں ڈال دیں اس سے پودوں کی زندگی بہتر ہوجائیگی۔

5۔ استعمال شدہ ٹی بیگ پر کسی بھی خوشبو والے تیل کے چند قطرے ڈال کر گھر کے کونے میں لٹکا دیں اس سے آپ کا گھر یا کمرہ مہک اٹھے گا۔

اسکے اور بھی بہت سے فائدے ہیں جس میں بالوں کی چمک، برتنوں کی بدبو و دیگر فائدے شامل ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر