
سردیوں کے موسم میں ہیٹر کے استعمال سمیت اس کی خرید میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔
لوگ پورے دن کے دوران متعدد بار ہیٹر کا استعمال کرتے ہیں جو کہ الیکٹرک بھی ہوتا ہے اور گیس کا بھی ہوتا ہے۔
لیکن سونے سے قبل ہیٹر کا استعمال کرنا یا ہیٹر چلا کر سونا ایک مثبت عمل ثابت ہوتا ہے؟
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل ہیٹر کا استعمال یا ہیٹر چلا کر سونا انسان کی نیند کو متاثر کرسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق گرم ماحول انسان کو پرسکون نیند سونے نہیں دیتا ہے اور اس سے ڈیہاڈریشن بھی ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی تپش کے بجائے بستر کی حدت پر اتفاق کرنا بہتر اور پرسکون نیند کا سبب بنتا ہے۔
اسکے علاوہ سونے سے کچھ در پہلے ہیٹر کو بند کردینے سے بھی پرسکون نیند کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News