Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانیے، باورچی خانے کے وہ اہم راز جو خواتین کے کام کو آسان بناتے ہیں

Now Reading:

جانیے، باورچی خانے کے وہ اہم راز جو خواتین کے کام کو آسان بناتے ہیں
باورچی خانے

باورچی خانہ، گھر کا وہ حصہ جس کے بغیر کوئی بھی گھر مکمل نہیں ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی اس کا ہونا بہت ضروری ہے۔

باورچی خانے میں زیادہ تر عورتیں کام کرتی ہوئیں نظر آتی ہیں اور یہاں کام بھی زیادہ ہوتا جو کہ کبھی نہ ختم ہونے والا ہوسکتا ہے۔

خواتین بہت کوشش کرتی ہیں کہ کھانا بنانے کے ساتھ ساتھ کچن کی صفائی کا بھی بہت خیال رکھیں خاص طور پر جب روٹیاں بناتی ہیں تو آٹا یا خشکہ زمین پر یا سلیپ پر گر جاتا ہے اور جب روٹیوں کی تعداد زیادہ ہو تو تھکن کے مارے صفائی کرنا ہی بھول جاتے ہیں۔

لیکن اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے یونکہ ہم آپ کی مشکلات کو آسان بنائیں گے اور کچھ ایسے نسخے بتائیں گے جو آپ کے کام کو بےحد آسان بنادیں گے۔

 1۔ ایک ساتھ تین روٹیاں بنانے کا طریقہ:

Advertisement

اکثر گھروں میں چاول کے بجائے روٹیاں زیادہ کھائی جاتی ہیں اور گھر کے افراد کے مطابق روٹیاں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔

 زیادہ تعداد میں روٹیاں بنانے سے کوئی بھی تھک سکتا ہے لیکن اس کا بھی ایک آسان حل موجود ہے جس کی مدد سے آپ ایک ساتھ 3 روٹیاں بنا سکتے ہیں۔

 اس کے لئے آپ کو کرنا یہ ہوگا کہ روٹی کے لئے عام طور پر لئے جانے والے پیڑے لینے ہونگے پھر ان کو تیل لگا کر ایک کے اوپر ایک رکھ دیں۔

بعد میں تینوں کو ایک ساتھ بیل کر روٹی بنالیں اور گرم توے پر ڈال دیں ۔

 جیسے جیسے آٹا پکنے لگے گا ویسے یہ تینون روٹیاں الگ ہونے لگیں گی اور اگر آپ چاہیں تو ان روٹیوں کو الگ الگ بھی بناسکتے ہیں۔

2۔ فریج سے بو آنا:

Advertisement

بعض اوقات سالن، سبزیوں و دیگر چیزوں کے باعث فریج سے بو آنے لگتی ہے جو کہ کسی کے لئے بھی ناقابل برداشت ہوسکتی ہے۔

 اس کے لئے ایک اخبار کو گیلا کریں اور اسسے رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

تقریباً 7 سے آٹھ گھنٹوں بعد اسے نکال کر پھینک دیں اس طرح آپ کے فریج کی بو فوری ختم ہوجائیگی۔

3۔ اسٹیل کے برتنوں کا اسٹیکر:

اسٹیل کے نئے برتنوں سے اسٹیکر نلکالنا بہت مشکل ہوتا ہے اور اگر نکل بھی جاتا ہے تو اس کا کچھ حصہ برتن پر ہی لگا رہ جاتا ہے۔

 اس مقصد کے لئے پانی ڈال کر اسے ہلکا سا گرم کریں اور آپ دیکھیں گے کہ بہت آسانی سے ترتن سے اسٹیکر نکل جائیگا۔

Advertisement

4۔ سبزیوں کا تازہ رکھنے کا طریقہ:

فریج میں رکھی جانے والی سبزیاں کچھ ہی دنوں میں خراب ہونے لگتی ہیں لیکن آپ چاہیں تو اسے تازہ رکھ سکتی ہیں۔

 اس مقصد کے لئے آپ سبزیوں اضافی ڈنڈیوں کو الگ کردیں اور پھر انہیں ٹشو پیپر میں لپیٹ کر ایئر ٹائٹ باکس میں رکھ دیں ۔

 ٹشو پیپر سبزیوں اور فریج کی نمی کو جذب کرلے گا اور یوں آپ کی سبزیاں تازہ رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر