Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایکنی کے ساتھ شیو میں احتیاط برتیں

Now Reading:

ایکنی کے ساتھ شیو میں احتیاط برتیں

مرد حضرات کا شیوکرنا روزمرہ کے معمولات میں شامل ہے یہ کام نہایت احتیاط سے کرنا چاہئے لیکن اگر جلد پر دانے یا ایکنی موجود ہوتو ان کے ساتھ شیو کرنا اور بھی مشکل اور تکلیف دہ عمل بن جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں پر چند ایسی کارآمد ٹپس دی جارہی ہیں جو اس مسئلے کے حل میں بہتر ثابت ہوں گی۔

جلد کو صاف کریں

شیو سے پہلے جلد کی صفائی کو اپنا معمول بنالیں اس کے لئے ایک تولیے کو گرم پانی میں ڈبوکر اپنے چہرے پر کچھ منٹ کے لئے رکھیں، یہ جلد کو نرم بنانے کے ساتھ مسامات کو کھول دے گا جس سے شیو کرنا آسان ہوجائے گا۔

  شیونگ آئل کا استعمال

شیونگ کریم سے پہلے شیونگ آئل استعمال کریں اس کے ساتھ شیو بہت روانی سے کیا جاسکے گا۔

Advertisement

خوشبو سے پاک شیونگ کریم

اگرآپ کی جلد پر ایکنی موجود ہے توخوشبواور کیمیکل سے پاک شیونگ کریم استعمال کریں کیونکہ اس طرح یہ جلد پر جلن کا باعث بن سکتی ہے۔

اچھا ریزر استعمال کریں

اگر آپ کی جلد حساس ہے تو معیاری اور اچھی کمپنی کا سنگل بلیڈ ریزر استعمال کریں ایک سے زیادہ بلیڈ والے ریزر کے استعمال سے گریز کریں کیو نکہ اس طرح جلد پر مزید کٹ لگ سکتے ہیں، ریزر کو شیو کرنے سے پہلے اور بعد میں اینٹی بیکٹیریل محلول سے ضرور صاف کریں۔

شیوکے بعد آفٹر شیو

شیو کرنے بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں اور اس کے بعد کوئی اچھا لوشن یا آفٹر شیو لگانا نہ بھولیں۔ یاد رہے کہ یہ سب کیمیکل سے پاک ہونے چاہئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر