
لبوں پرمسکراہٹ سجانا نہ صرف شخصیت کومتاثر کن بلکہ یہ آپ کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں ہنسنے کو بہترین دوا کہا جاتا ہے۔ تاہم اس سے سستی دوا کوپیسے دے خردا نہیں جا سکتا۔
اگر آپ کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جو بہت زیادہ ہنستے ہیں، تو امکان ہے کہ آپ کو اس دوا کی خوراک بھی بہت زیادہ مل رہی ہےجوآپ کی صحت کو بہتر بنانے میں معاوں ثابت ہوگی۔
یہی وجہ ہے کہ یہاں پرہنسنے کے درج ذیل فوائد پیش کئے جارہے ہیں۔
دل کے لیے مفید
ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ہنستے ہیں ان میں دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں جو ہنستے نہیں ہیں۔
کینسر سے تحفظ
ہنسنا آپ کو سرطان جیسے مرض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ کینسر ٹریٹمنٹ آف امریکہ میں قوت مدافعت کو بڑھانے، درد کو دور کرنے اور کینسر کے مریضوں کے موڈ کو بہتر بنانے کے لیے لافٹر تھراپی کا استعمال کیا جاتا ہے جس حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں ہیں۔
رشتے مضبوط بنائے
ہنسی تعلقات کو جوڑنے میں بہترین کردار ادا کرتی ہے جو لوگ ایک ساتھ بیٹھتے اور ہنستے ہیں وہ تعلقات کو جوڑنے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مثبت جذبات کو ابھارنے اورغصے اور اضطراب کو دور کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔
کام کی جگہ کو خوشگوار بنائے
کام کی جگہ پر ہنسنا ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی بڑھانے اور اسٹریس دور کرنے کے لیے یہ ایک بہترین ٹول ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسا کرنا ٹیم کو زیادہ تخلیقی اور نتیجہ خیز بناتا ہے جبکہ ٹیم ورک اور حوصلے کو بھی بڑھاتاہے۔
تناؤ سے نجات
تناؤ موجودہ دورکی کئی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔ تاہم ہنسی اس تناؤ کو دور کرکے اس سے ہونے والی بیماریوں کے امکانات کو کم کرتی ہے۔ جبکہ اس طرح آپ نہ صرف اپنے آپ کو آرام دہ حالت میں محسوس کرتے ہیں، بلکہ ان بیماریوں کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیتے ہیں۔
درد میں کمی
انڈورفین جسم میں قدرتی طور پر درد دور کرنے والا ہارمون ہے۔ جب بھی آپ ہنستے ہیں تو آپ کا جسم اس کیمیکل کوپیدا یا اس کا خراج کرنے لگتاہے اس طرح آپ کودرد میں کمی محسوس ہونے لگتی ہے۔
ڈپریشن سے بچاؤ
ہنسی کے اب تک کہ بتائے گئے فوائد سے یہ بات حیران کن نہیں کہ ہنسی بھی ڈپریشن کا علاج ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ہنسی لوگوں کو طبی طور پر افسردہ ہونے کے بعد صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہے۔ اس طرح وہ کم پریشان ہوتے ہیں۔
قوت مدافعت میں اضافہ
ہنسنا آپ کی قوت مدافعت بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ایسا کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام فعال رہتا ہے ساتھ ہی خون کی گردش کو بھی تیز کرتا ہے جس سے جسم میں زیادہ آکسیجن پیدا ہوتی ہے۔
بہتر نیند کی ضامن
جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ رات کو سونے سے پہلے ہنستے ہیں ان کی نیند کا معیار نہ ہنسنے والوں کی نسبت بہتر ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News