
اس دور میں جینز پہننا ہر ایک کو پسند ہے لیکن ہم میں سے اکثر لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ جینز کے دائیں جانب ایک چھوٹی سی جیب اور اس پر موجود چھوٹے بٹن کیوں ہوتے ہیں۔
ہمیں لگتا ہے کہ یہ بٹن اور جیبیں فیشن ہیں لیکن اس کے پیچھے اصل حقیقت کچھ اور ہے، اس کا تعلق جینز کے آغاز سے ہے۔
جینز پر موجود چھوٹی جیب دراصل جینز کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے ایجاد ہوئی تھی کیونکہ اس وقت جیبی گھڑی کا رجحان تھا اور اگرکارکن اسے پچھلی جیب میں رکھتے تو ٹوٹ جاتی اس لیے وہ اُس کو چھوٹی جیب میں رکھتے تھے۔
چھوٹی جیب پر موجود بٹن کے پیچھے بھی ایک کہانی ہے، جس دور میں جیبی گھڑی کا رجحان تھا اس وقت مزدوروں نے یہ شکایت بھی کی تھی کہ ان کی جیبوں پر کی گئی سلائی ادھڑ جاتی تھی۔
جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جینز کی جیبوں کے اطراف میں دھات کے چھوٹے پرزے رکھے گئے جو اب ایک بٹن کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News