
کپڑوں کا دھلنا ایک ایسا عمل ہے جو ہر گھر میں ہوتا ہے اور یہ ضروری بھی ہے۔
گھروں میں عموماً خواتین ہفتے میں ایک بار مشین لگاتی ہیں اور پورے ہفتے کے کپڑے ایک ساتھ دھو لیتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک ڈال دیں تو کیا ہو گا؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آگر آپ مشین میں نمک ڈال دیں گے تو اس سے نمک میں موجود سلفر کمپاؤنڈز سرف کے ایسٹک مالیکیولر کمپاؤنڈز کے ساتھ مل کر کیمیائی خواص پیدا کرتے ہیں جن سے کپڑوں میں لگی گرد اور دھول مٹی جلد سے جلد نکلتی ہے اور ان کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا۔
مہنگے کپڑوں کو دھونے کے لئے یہ سب سے اچھا طریقہ ہے کیونکہ اس سے کپڑوں کا رنگ خراب نہیں ہوتا لیکن اچھے سے صاف ضرور ہو جاتے ہیں۔
کپڑے دھونے کے لیے کتنا سرف استعمال کرنا چاہیے؟ کپڑے دھونے سے متعلق 4 ایسی چیزیں جو اکثر لوگ نہیں جانتے
اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کپڑے دھونے کے لیے کتنا سرف استعمال کرنا چاہیے۔
کپڑے دھونا انتہائی مشکل کام ہے اور سب سے زیادہ تو بُرا تب لگتا ہے کہ جب اتنی محنت کے بعد بھی کپڑے صاف نہیں دُھلیں۔
تو آج ہم آپکو کپڑے دھونے سے متعلق ایسے 4 طریقے بتائیں گے جو اکثر لوگ نہیں جانتے ہوں گے اور یقیناً یہ طریقے آپ کے لئے فائدے مند بھی ثابت ہوں گے۔
ایک ہی دن میں ڈھیروں کپڑے دھونا
اکثر خواتین ایک ہی دن میں ڈھیروں کپڑے دھو لیتی ہیں جس کے باعث اُن کو بے حد تھکن بھی ہوجاتی ہے تو ایسی صورتحال میں اُن کو چاہیئے کہ روزانہ یا ایک دن چھوڑ کے تھوڑا وقت نکال کر تھوڑے تھوڑے کپڑے دھو لیں۔
واشنگ مشین کو صاف نہ رکھنا
کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے کپڑے دھوئیں ہوں اور اس کے باوجودان میں عجیب بو آ رہی ہو؟ ایسا واشنگ مشین صاف نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لہٰذا اپنی واشنگ کو ایک بار اچھی طرح دھو لیں تاکہ اگلی بار کپڑوں سے بدبو نہ آئے۔
نم کپڑوں کو مشین میں زیادہ دیر تک چھوڑ دینا
ہم اکثر واشنگ مشین میں موجود کپڑوں کو رکھ کر اپنے دوسرے کاموں میں مصروف ہوجاتے ہیں، اُنہیں زیادہ دن تک یوں ہی چھوڑ دیا انہیں دھونے کے مقصد کو خراب کر دیتا ہے۔
کپڑے چند دیر کے لیے واشنگ مشین میں رکھیں اس کے بعد انہیں فوراً نکال کر سوکھنے کے لیے ٹانگ دیں۔
بہت زیادہ یا بہت کم ڈٹرجنٹ کا استعمال
بعض اوقات ہم بہت زیادہ تو کبھی بہت کم ڈٹرجنٹ استعمال کرتے ہیں اور اس کی صحیح مقدار کا بہت سی خواتین کو معلوم نہیں ہوتا، سرف کی مناسب مقدار ہی کپڑوں کو اچھا اور صاف بناتی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News