
ٹوتھ پیسٹ کو دانتوں پر لگانے کے علاوہ آپ کس طرح استعمال کرسکتے ہیں؟ آیئے جانتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ سے اور مزید کون کون سی چیزیں چمکائی جا سکتی ہیں۔
1- ناخن صاف کریں
اپنے ناخنوں پر کسی پرانے ٹوتھ برش سے معمولی سا پیسٹ لگائیں اور پھر اسے صاف کرلیں۔
یہی عمل روزانہ کے حساب سے باقاعدگی کے ساتھ دہرائیں جس کی وجہ سے آپ کے ناخن بھی چمکدار اور مضبوط ہوں گے۔
2- سلور یا ڈائمنڈ انگوٹھی کی پالش
کسی پرانے ٹوتھ برش پر تھوڑا سا پیسٹ لگائیں اور پھر اسے ہیرے کی انگوٹھی کو جگمگانے کے لئے استعمال کریں۔
اچھی طرح صفائی کے بعد اسے کسی کپڑے سے صاف کردیں اور پھر کمال دیکھیں۔
3- فرنیچر پر موجود پانی کے دھبے صاف کریں
ایک اور وہ چیز جو ٹوتھ پیسٹ بہت موثر طریقے سے کرتا ہے وہ شیشے یا لکڑی کی میزوں پر ٹھنڈے یا چائے وغیرہ کے کپ رکھنے سے بن جانے والے نشانات کو مٹانا ہے۔
یہ نشانات خشک ہوجائیں تو انہیں صاف کرنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر ٹوتھ پیسٹ سے یہ کام بہت آسانی سے ہوجاتا ہے۔
بس ٹوتھ پیسٹ کو لکڑی پر کسی نرم کپڑے کے ساتھ نرمی سے رگڑیں اور پھر دوسرے کپڑے سے صاف کرلیں۔
4- فرش کارپیٹ سے گندگی صاف کریں
معمولی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کارپٹ پر موجود داغ پر ڈالیں اور برش سے رگڑیں۔ یہ عمل آپ کے قالین پر سخت ترین داغوں کو صاف کردے گا۔
5- استری کو جگمگائیں
ٹوتھ پیسٹ کی معمولی مقدار آپ کے گھر میں رکھی استری کی نچلی پلیٹ کو جگمگا سکتی ہے۔
ٹھنڈی استری کے نچلے حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں کسی موٹے کپڑے سے اسے رگڑیں اور پھر دھو کر صاف کرلیں وہ جگمگانے لگے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News