Advertisement
Advertisement
Advertisement

فریزر میں جمی برف کی صفائی کا آسان طریقہ

Now Reading:

فریزر میں جمی برف کی صفائی کا آسان طریقہ

ہر گھر ہی میں یہ مسئلہ عام ہےکہ فریزر کے اوپر کے خانے میں برف حد سے زیادہ جم جاتی ہے اور پانی کے  برتن، سامان بالکل برف کے اندر چپک جاتا ہے اور پھر آئس پلیٹ سے کھرچ کھرچ کر برف کو نکالا جاتا ہے جس سے فریزر کی پلیٹ میں سوراخ یا نشان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو فریزر میں جمی برف کی صفائی کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔

فریزر میں جمی برف کی صفائی کا آسان طریقہ

• سب سے پہلے تمام چیزیں فریج سے نکال کر باہر رکھ دیں اوراس کو بند کردیں۔

•  فریج میں موجود تمام شیلوز بھی نکال لیں اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔

Advertisement

•  پانچ منٹ تک نمک اور سوڈے کا پانی لگا کر فریج کو بند رہنے دیں۔

• خواتین کے پاس ہئیر ڈرائیر تو ہوتا ہی ہے اب بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ ہیئر ڈرائیر لیں اور جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں ایسا کرنے سے فوری طور پر آپ کے فریزر سے جمی برف پگھلنے لگے گی اور منٹوں میں آپ کے فریزر کی ضدی اور جمی ہوئی برف پگھل جائے گی۔

• بہت زیادہ برف جمنے کے باعث کچھ حصے سخت ہو جائیں تو پلاسٹک کے چمچ کی مدد سے اکھاڑ سکتے ہیں۔

• جب پوری طرح برف پگھل جائے تو کسی صاف کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں۔

• جب آپ یہ تمام کام کرلیں تو فریج کو چلادیں اور ایک پیالے میں بیکنگ سوڈا چار چمچ تقریباً ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

• پھر جب فریج کولنگ کرنے لگے تو بیکنگ سوڈا نکال دیں اور سامان رکھ لیں۔

Advertisement

• اس طرح فریج صاف بھی ہوجائے گا۔

• جب آپ فریج میں قربانی کا ڈھیر سارا گوشت رکھیں تو پیالے میں بیکنگ سوڈا ڈال کر اسے بھی فریج میں رکھ  دیں۔ اس طرح کرنے سے آپ کا گوشت خراب  نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر