
اکثر دیکھا گیا ہے کہ سوئیٹر سوتی یا اونی ہو ان پر روئیں نکل آتے ہیں یا پھر ان کا رنگ خراب ہوجاتا ہے۔ اکثر سوئیٹر سکڑ جاتے ہیں جو چھوٹے بہن بھائیوں کے کام آجاتے ہیں۔
مہنگائی کے اس دور میں نیا سویٹر خریدنا ایک مشکل کام ہے تو کیوں نہ ان ہی پرانے سوئیٹر کو نیا بنایا جائے۔
طریقہ نمبر ۱۔
ایک روئیں والے کپڑے کو لیں اور اس کو سید ھا کرکے چاروں طرف کھینچ لیں تاکہ کپڑے میں شکنے نہ آئیں ۔
اب ایک الیکٹرک شیونگ مشین لیں خاص طور پر وہ مشین جو آپ اپنی جلد کے روؤں کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔
اب الیکٹرک شیونگ مشین کو ہلکے ہاتھ کے ساتھ کپڑوں میں لگائے روؤں کی سمت کی جانب استعمال کریں ۔
طریقہ نمبر۲۔
کپرے کو مضبوطی سے پکڑلیں جیساکہ آپ کے الیکٹرک شیونگ مشین کے استعمال میں کیا تھا۔
اب ایک ریزر لیں اور اسے آپ کپڑے میں لگے روؤں کی مختلف سمتوں میں آہستگی کے ساتھ ٹھہرا کر استعمال کریں ۔
ریزر کو آہستگی کے ساتھ مزید ٹیرھا کرتے ہوئے سویٹر کے دھاگوں کو کاٹیں تاکہ جتنا زیادہ ممکن ہو سکے صاف ہو جائے ۔
طریقہ نمبر ۳۔
اس کے لئے بہتر ہو گا کہ آپ ایک کاٹن ٹیپ کا استعمال کریں اور اس کے کچھ حصے کو قینچی کی مدد سے کاٹ لیں ۔
اس کے چپکنے والے حصے کو کپڑے کی سمت میں کرکے لگائیں اور اپنی انگلیوں کی مدد سے اسے مزید دبائیں ۔
اس کپڑے کے مختلف سمتوں کی جانب نکالیں اور یہی عمل بار بار کریں جب تک کہ سارے روئیں ختم نہ ہوجائیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News