Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف ان دو چیزوں سے 5 منٹ میں مائیکروویو کو نئے جیسا صاف کریں

Now Reading:

صرف ان دو چیزوں سے 5 منٹ میں مائیکروویو کو نئے جیسا صاف کریں
اوون

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں بتا رہے ہیں کہ کیسے صرف ان چند چیزوں کے استعمال سے گندے اوون کو پانچ منٹوں میں صاف کیا جا سکتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مائیکروویو کو صاف کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا اس میں کھانا گرم کرنا۔

اپنے مائیکرو ویو کو صاف کرنے اور اسے اپنے کھانے کے لیے دوبارہ صحت بخش بنانے کے لیے بس ان آسان تجاویز پر عمل کریں، جوکہ آپ کےلئے بے حد مفید ہیں۔

لیموں کے پانی سے بھاپ دیں:

ایک پیالہ لیں اور اس میں پانی اور 1 لیموں کا رس ملا کر مائیکرو ویو کے اندر رکھ دیں ۔

Advertisement

اس کے بعد ہائی پاور پر اس وقت تک گرم کریں جب تک کہ اندر پانی کو ابلتے اور بھاپ بنتے ہوئے نہ دیکھیں۔

اس کے بعد بٹن بند کر دیں اور تقریباً 10 منٹ انتظار کریں جب تک کہ بھاپ ختم نہ ہوجائے۔ پیالے کو باہر نکالیں اور اوون کو اسپنج سے چاروں طرف سے صاف کریں۔

بیکنگ سوڈا سے سخت داغ دور کریں:

کھانے کی باقیات پر بیکنگ سوڈا اور پانی کا گاڑھا پیسٹ بنائیں اور ان داغوں پر لگائیں جنہیں ہٹانا مشکل ہے۔

پیسٹ کو 5-10 منٹ تک رہنے دیں اور پھر گیلے اسپنج سے صاف کریں۔

کلیننگ اسپرے آزمائیں:

Advertisement

ایک اسپرے بوتل میں پانی، لیموں کا رس اور سفید سرکے کو برابر مقدار میں ڈال کر مکس کریں۔

ہر چیز کو یکجا کرنے کے لیے اچھی طرح ہلائیں۔

محلول کو اندر کے تمام حصوں پر چھڑکیں، اسے تقریباً 5 منٹ تک بیٹھنے دیں اور گیلے کپڑے سے صاف کریں۔

چکنائی والے دروازوں کیلئے ڈش صابن کا استعمال کریں:

مائیکرو ویو کے شیشے کا دروازہ آسانی سے چکنائی کا شکار ہو جاتا ہے۔ پانی اور ڈش صابن کے محلول میں ڈوبے ہوئے اسپنج کی مدد سے چکنائی کو رگڑیں۔ پھر سادہ پانی میں ڈبوئے ہوئے سپنج سے دوبارہ صاف کریں۔

صابن والے پانی سے پلیٹ صاف کریں:

Advertisement

لیکویڈ ڈش واشر اور پانی کا محلول بنائیں اور اس میں اسپنج یا اسکرب ڈبو دیں۔ اب اس سے ٹرن ایبل ٹرے (اندر لگی پلیٹ) پر رگڑیں اور کھانے کے ضدی داغ نکال دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر