Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ غلطیاں جس سے فریج کی زندگی مختصر ہوجاتی ہے؛ جانیے

Now Reading:

وہ غلطیاں جس سے فریج کی زندگی مختصر ہوجاتی ہے؛ جانیے
فریج

فریج کی ایسی سیٹنگ جس سے بجلی کا بل کم آئے؛ جانیے

فریج کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے لیکن کیا آپ ان غلطیوں کے بارے میں جانتے ہیں جو اس کی زندگی مختصر کر دیتی ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

عام طور پر ایک فریج کی زندگی 10 سے 15 سال ہوتی ہے مگر اچھا خیال رکھنے پر اس میں مزید 5 سے 10 سال کا اضافہ ممکن ہے۔

فریج کی صفائی نہ کرنا

فریج کے دروازے کی صفائی کا خیال نہ رکھنے سے اس کی سیل خراب ہو سکتی ہے، اگر سیل خراب ہو جائے تو ٹھنڈی ہوا باہر لیک ہونے لگتی ہے۔

 اس کے نتیجے میں اس کی زندگی مختصر ہو جاتی ہے۔

Advertisement

اندرونی مشین کی صفائی نہ کرنا

اگر ڈی فروسٹ ڈرین کچرے یا برف کی وجہ سے بند ہو جائے تو کوائلز سے پانی فریج کے نچلے حصے میں گرنے لگتا ہے اور اس کے نتیجے میں اس کی زندگی مختصر ہو جاتی ہے۔

کوائلز کو نظر انداز کرنا

کوائلز فریج کا بہت اہم حصہ ہوتے ہیں جو مشین کی حرارت کا درست طریقے سے اخراج یقینی بناتے ہیں۔

اگر کوائلز میں کچرا جمع ہونے لگے تو فریج کی حرارت اخراج متاثر ہوتا ہے، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کمپریسر کو زیادہ سخت محنت کرنا پڑتی ہے، جس کے باعث فریج زیادہ توانائی خرچ کرنے لگتا ہے اور اس کی زندگی کی مدت گھٹ جاتی ہے۔

فریزر کا ٹمپریچر بہت زیادہ رکھنا

Advertisement

ماہرین کے مطابق ٹمپریچر کا درجہ حرارت 0 سے 5 ڈگری فارن ہائیٹ کے درمیان رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

15 ڈگری فارن ہائیٹ سے زیادہ درجہ حرارت سے ڈی فروسٹ تھرمو اسٹیٹ خراب ہو سکتا ہے جس کا نتیجہ فریج کی زندگی مختصر ہونے کی شکل میں نکلتا ہے۔

بہت زیادہ سامان بھرنا

فریج اور فریزر میں بہت زیادہ سامان بھرنے سے اندرونی باکسز کی ساخت متاثر ہوتی ہے جبکہ مختلف حصے ٹوٹنے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

وقت کے ساتھ اس عادت کے نتیجے میں فریج غیر فعال ہونے لگتا ہے اور خراب ہو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر