
جلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں ملیٹھی کے ان حیرت انگیز فوائد کو بھی جان لیں
جلد اگر خوبصورت اور بے داغ ہوتو شخصیت کو متاثر کن بناتی ہے جلد کی قدرتی چمک بحال کرنے کے لیے یوں تو بہت سے اجزاء موجود ہیں لیکن ملیٹھی بے مثال ہے۔
ملیٹھی، جسے لیکورائس بھی کہا جاتا ہے، حکمت میں بہت مشہور ہے۔ اس میں اینٹی سوزش، اینٹی مائکروبائل، اینٹی ایجنگ، زخم مندمل کرنے، جلد کو جواں بنانے اور قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے ذریعہ شائع کردہ 2013 کے ایک مطالعہ نے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ لیکورائس کا عرق ہائپر پگمنٹیشن یعنی جلد کے کچھ حصوں کی گہری رنگت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
ملیٹھی کے فوائد
سورج کی مضر شعاعوں سے حفاظت
ملیٹھی سورج کی جلن کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، یو وی شعاعوں سے بچاتی ہے، اور سورج کی زیادہ نمائش کی وجہ سے ہونے والے سیاہ دھبوں کو دور کرتی ہے۔ لہذا، یہ آپ کی جلد کی قدرتی رنگت کو بحال کرنے میں مدد کرتی ہے۔
جھریوں کو کم کرتی ہے
یہ اپنی اینٹی ایجنگ اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے جلد کی رنگت نکھارنے اور جھریوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
نشانات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے
اس میں زخموں کو بھرنے کی بہترین خصوصیات پائی جاتی ہیں یہ زخموں کو بھر کر داغوں کو بھی دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس طرح جلد داغوں سے پاک رہتی ہیں۔
جلد کی حفاظت
ملیٹھی کی اینٹی فنگل، اینٹی مائکروبائل، اینٹی ٹوکسک، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات جلد کے مختلف علاج جیسے ایکزیما، ڈرمیٹائٹس، سوریاسس اور فنگل انفیکشن میں مدد کرتی ہیں۔
ایکنی کودور اور سوجن کو کم کرتی ہے
ملیٹھی کے اینٹی انفلامیٹری، اینٹی ٹوکسک اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات جلد سے زہریلے مواد کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس طرح یہ ایکنی کے مسائل کو کم کرنے میں بے مثال ہے۔
ملیٹھی کا فیس پیک
ایکنی اورجلد کو سوزش سے محفوظ رکھنے کے لیے ملیٹھی کے پاؤڈر میں ہلدی اورعرق گلاب ملا کر استعمال کریں۔
دودھ اور ملتانی مٹی کے ساتھ ملیٹھی پاؤڈر سیاہ دھبوں اور ہائپر پگمنٹیشن کے لیے ایک اچھا گھریلو علاج ہے۔
ملیٹھی پاؤڈر اور صندل ووڈ پاؤڈر ہائپر پگمنٹیشن اور چکنی جلد کے لیے بہترین ہے۔
ملیٹھی کے ان فیس پیک کے بہترین نتائج کے لیے انہیں کم از کم 3 سے 6 ماہ تک استعمال کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News