دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر افراد میں سرطان پھیلنے کی شرح میں نمایاں اضافہ
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں میں 50 سال سے کم عمر کے افراد میں کینسر کی تشخیص میں تقریباً 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر 10 لاکھ سے زائد افراد سرطان جیسے موذی مرض سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ 2030 تک اس تعداد میں مزید 21 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز BMJ آنکولوجی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کینسر کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے مزید تحقیقات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔
محققین نے 204 ممالک میں 29 مختلف قسم کے کینسرکی شرح کا تجزیہ کرتے ہوئے 2019 کے گلوبل برڈن آف ڈیزیز اسٹڈی کے اعداد و شمار کا استعمال کیا
محققین نے ان تیس سالوں کے درمیان تبدیلیوں کی پیمائش کرتے ہوئے، 14 سے 49 سال کی عمر کے افراد میں نئے کیسز، اموات، صحت کے مضمرات، اور خطرے کے عوامل کا جائزہ لیا۔
1990 میں دنیا بھر میں کینسر کے واقعات 1.82 ملین تھے جبکہ 2019 میں یہ بڑھ کر 3.26 ملین تک پہنچ گئے۔ 40، 30 یا اس سے کم عمر کے بالغوں کی شرح اموات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ہر سال 50 سال سے کم عمر کے دس لاکھ سے زیادہ مریض کینسر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
سائنسدانوں کے نزدیک اس اضافے کی وجہ غیر معیاری طرز زندگی، تمباکونوشی، الکحل، موٹاپا، ورزش میں کمی، تازہ پھلوں اور سبزیوں کو غذا میں شامل رکھنا ہے ساتھ ہی ٹیکنالوجی اور آلودگی بھی اہم عنصر ہے۔
ماہرین کے نزدیک طرز زندگی اس مرض کا اہم عنصر ہے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سرخ گوشت اور نمک کی زیادہ مقدار، پھلوں اور دودھ کا کم استعمال، تمباکو اور الکحل کا استعمال، 50 سال سے کم عمر کے لوگوں میں سب سے زیادہ عام کینسر کے لیے بنیادی خطرے کے عوامل ہیں ساتھ ہی جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا، زیادہ وزن، اور ہائی بلڈ شوگر بھی اس مرض کے دیگر عوامل میں شامل ہیں ۔
تاہم صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرنا، بشمول صحت مند خوراک، تمباکو اور الکحل کے استعمال پر پابندی اور مناسب بیرونی سرگرمیاں اس مرض کو بڑھنے سے روک سکتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
