Advertisement
Advertisement
Advertisement

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا استعمال ڈپریشن کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا استعمال ڈپریشن کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، تحقیق
الٹرا پروسیسڈ غذاؤں

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا استعمال ڈپریشن کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، تحقیق

چپس کا ایک پیکٹ یا پیزا کا ٹکڑا جسے آپ خوش ہوکر کھاتے ہیں تاہم وقتی خوشی دینے والی یہ غذا آپ کو طویل عرصے تک اداس کر سکتی ہیں یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

جرنل JAMA اوپن نیٹ ورک میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق ’’الٹرا پروسیسڈ‘‘ کھانے سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ہارورڈ ٹی ایچ کے محققین کی جانب سے شائع ہونے والے نتائج کے مطابق چان سکول آف پبلک ہیلتھ نے 42 سے 62 سال کی عمر کی 31,000 سے زائد خواتین کے غذائی انتخاب اور ذہنی صحت کا تجزیہ کیاگیا۔ یہ اعداد و شمار 2003 اور 2017 کے درمیان کیے گئے نرسوں کی صحت کے حوالے سے کیے گئے مطالعے سے حاصل کیے گئے تھے۔

تمام شرکاء کو ہر چار سال بعد ایک فوڈ سوالنامہ پُر کرنا تھا، جس میں یہ بتانا مقصود تھا کہ آیا انہوں نے الٹرا پروسیسڈ فوڈ  کا استعمال کیا یا نہیں۔

Advertisement

اس تحقیق کے لیے الٹرا پروسیسڈ فوڈز کو نو قسموں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں الٹرا پروسیس شدہ اناج ، میٹھے اسنیکس، کھانے کے لیے تیار غذائیں، چکنائی اور چٹنی، الٹرا پروسیس شدہ ڈیری مصنوعات، لذیذ نمکین غذائیں ، پراسیس شدہ گوشت، مشروبات، اور مصنوعی مٹھاس۔

الٹرا پروسیسڈ فوڈز وہ ہیں جن میں بہت سے پرزرویٹوز، اسٹیبلائزرز، بلکنگ یا جیلنگ ایجنٹس کے ساتھ ساتھ مصنوعی رنگ اور ذائقے شامل ہوتے ہیں، یہ عام طور پر کھانے کی ایسی قسمیں ہیں جو کئی برسوں تک محفوظ رہتی ہیں۔

 

الٹرا پروسیسڈ فوڈز میں چپس، کینڈی، منجمد ڈنر،’ چکن نگٹس، سوڈا، چینی سے بھرے ناشتے کے سیریلز اور پیک شدہ سوپ شامل ہیں۔

محققین نے ان دیگر عوامل کو بھی مد نظر رکھا جو جو ڈپریشن کے خطرے کو متاثر کر سکتے ہیں جیسے کہ عمر، باڈی ماس انڈیکس، جسمانی سرگرمی، تمباکو نوشی ، نیند، دائمی درد، شراب نوشی، آمدنی، اور موجودہ طبی حالات۔

Advertisement

نتائج کا تجزیہ کرنے کے بعد، محققین نے پایا کہ جو لوگ زیادہ مقدار میں الٹرا پروسیسڈ فوڈز کھاتے ہیں، خاص طور پر، مصنوعی مٹھاس اور مصنوعی طور پر میٹھے مشروبات وہ ڈپریشن کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے دماغ جسم کے دیگر اعضاء کی نسبت اتنا کمزور تو نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے صحت مند اور طاقتور رہنے کے لیے صحت بخش غذا کی ضرورت ہوتی ہے اور غیر صحت بخش غذا اس پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ مصنوعی مٹھاس دماغ میں کیمیائی تبدیلیاں لاتی ہیں جو ڈپریشن کی نشوونما کو متحرک کر سکتی ہیں۔

تحقیق سے بات بھی سامنے آئی کہ جن لوگوں نے الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا سب سے زیادہ استعمال کیا ان میں ڈپریشن کا خطرہ 34 فیصد سے 49 فیصد تک بڑھ گیا۔

محققین کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ان غذاؤں کا استعمال ترک کر کے یا انہیں محدود کرکے مستقبل میں ڈپریشن کے خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر