Advertisement
Advertisement
Advertisement

امراض قلب سے بچانے والی چھ ضروری غذائیں

Now Reading:

امراض قلب سے بچانے والی چھ ضروری غذائیں
امراض قلب

امراض قلب سے بچانے والی چھ ضروری غذائیں

دنیا بھرمیں اموات کی ایک بڑی وجہ امراض قلب ہے جس کے روک تھام کے لیےعالمی سطح پربہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تاہم حال میں کی جانے والی ایک تحقیق میں چھ ایسی غذاؤں کو نشاندہی کی گئی ہے جو اس مرض سے تحفظ فراہم کر سکتی ہیں۔

دنیا بھر میں غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے مختلف مراض جنم لے رہے ہیں ان ہی میں امراض قلب بھی شامل ہے، لیکن غذائی عادات میں تبدیلی اس مرض سے بچا سکتی ہے۔

پاپولیشن ریسرچ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ پی ایچ آر آئی  کے مک ماسٹر یونیورسٹی اور ہیملٹن ہیلتھ سائنسز کے محققین کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق چھ اہم غذاؤں کو ایک ساتھ نہ کھانا بالغوں میں قلبی بیماری سی وی ڈی کے زیادہ خطرے سے منسلک ہے۔

پھل، سبزیاں، پھلیاں، گری دار میوے، مچھلی اور پوری چکنائی والے دودھ کا استعمال دل کے دورے اور فالج سمیتسی وی ڈی  کے خطرے کو کم کرنے کی کلید ہے۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ صحت مند غذا مختلف طریقوں سے حاصل کی جا سکتی ہے، جیسے کہ اعتدال پسند مقدار میں مکمل اناج یا غیر پروسیس شدہ گوشت۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا تخمینہ ہے کہ 2019 میں تقریباً 18 ملین افراد سی وی ڈی سے متاثر ہوئے اور جان کی بازی ہار گئےجو کہ تمام عالمی اموات کا 32 فیصد ہے۔ ان میں سے 85 فیصد اموات دل کے دورے اور فالج کی وجہ سے ہوئیں۔ پی ایچ آر آئی کے محققین اور ان کے عالمی ساتھیوں نے متعدد مطالعات سے 80 ممالک میں 245,000 لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ جن کے نتائج کو حال ہی میں یورپی ہارٹ جرنل میں شائع کیے گئے۔

Advertisement

نتائج کے مطابق خالص صحت مند غذا کاروزانہ استعمال جیسے دن میں دو سے تین بار پھل اور سبزیاں،  ایک سرونگ گری دار میوے، دو سرونگ ڈیری مصنوعات۔ مچھلی ہفتے میں دو سے تین بار ممکنہ متبادل میں روزانہ ایک سرونگ مکمل اناج، اور روزانہ ایک سرونگ بغیر پروسس شدہ سرخ گوشت یا مرغی کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ اگر خوراک میں ان غذاؤں کو اسی ترتیب سے شامل کیا جائے تو امراض قلب سے بچا جاسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر