
سر درد کی صورت میں یہ گھریلو علاج آزمائیں
دنیا بھر میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جنہیں اکثر سردرد کے مسئلے کا سامنا رہتا ہے۔ سردرد کے بہت سی وجوہات ہیں جن میں بھوک لگنا، مائیگرین، نظر کی کمزوری ، کسی وٹامن یا منرل کی کمی اور غیر معیاری نیند شامل ہیں۔
بہت سے لوگ اس کے تدارک کے لئے کئی طرح کی درد کش ادویات بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن درد کش ادویات کا کثرت سے استعمال ایک طرف تو صحت کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے جبکہ دوسری جانب یہ ادویات کچھ وقفے کے بعد اپنی افادیت کھو دیتی ہیں یا یوں کہیں تو بے جانہ ہوگا کہ ان کی تاثیر کم ہوجاتی ہے اور دماغ کو مزید حساس بنا دیتی ہیں۔ اس طرح درد مزید بڑھنے لگتا ہے۔
اسی لیے سردرد سے فوری نجات کے لیے ادویات کے بجائے کچھ گھریلو طریقے اختیار کرنے چاہئے جو ادویات سے زیادہ کارآمد ثابت ہوتے ہیں انہی میں کافی پینا بھی شامل ہے۔
اگر آپ کے سر میں درد ہے تو ایک کپ کافی پینے کی کوشش کریں۔ تانیہ ایلیٹ جو کہ نیو یارک سٹی میں این وائے یو لینگون میں میڈیسن کی ایک کلینکل انسٹرکٹر ہیں کا کہنا ہے کہ کافی میں موجود کیفین خون کی نالیوں کو تنگ کرتی ہے، اس طرح سر درد سے نجات میں مدد ملتی ہے۔
سر درد کے دوران، خون کی شریانیں پھول جاتی ہیں، سخت ہوجاتی ہیں یا دیگر تبدیلیوں سے گزرتی ہیں، جس سے دماغ کے گرد خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ اعصاب کے ارد گرد خون کے بہاؤ کے دباؤ کو بڑھاتا ہے، جو دماغ کو درد کے پیغامات بھیجتا ہے۔ اس سے سر میں درد ہوتا ہے جبکہ کافی میں موجود کیفین خون کی شریانوں کو تنگ کرکے درد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ساتھ ہی کیفین دماغ میں اڈینوسین ریسیپٹرز، یا نیورو ٹرانسمیٹر کو روک کر بھی راحت فراہم کرتی ہے جو درد شقیقہ کے دوران بلند ہوتے ہیں۔
مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ کیفین درد کو کم کرنے والی ادویات کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ درد کو کم کرنے میں زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔ تاہم درد کش ادویات اور کافی کو ایک ساتھ لینے کو عادت نہ بنائیں اور درد بار بار ہونے پر اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News