
یہ عام سی غذا لہسن کی بو کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے
لہسن انتہائی صحت بخش سبزی ہے جسے مختلف پکوانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس میں ایک خاص قسم کی مہک ہوتی ہے جو اکثر سونگھنے پر ناگوار سی محسوس ہوتی ہے تاہم اب سائنسدانوں نے اس مہک کو دور کرنے کا ایک نہایت آسان سے طریقہ دریافت کیا ہے۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دہی کے ان گنت فائدوں میں سے ایک لہسن کی بو ختم کرنا ہے۔
لیبارٹری میں انسانی سانسوں پر کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق جس میں سانسوں میں موجود لہسن کی بو کو ختم کرنے کے لیے ٹیسٹ کیا گیا کہکون سی شے اس بو کو فوراً دور کر سکتی ہے۔ تو ٹیسٹ سے پتا چلا کر پورے دودھ کے ساتھ تیار سادہ دہی نے لہسن کی تیز خوشبو کے لیے ذمہ دار تقریباً تمام غیر مستحکم مرکبات کو ختم کردیا۔
محققین نے دہی، اس کے پانی، چکنائی اور پروٹین کے انفرادی اجزاء کے لہسن کی بو دور کرنے کی صلاحیت کا تجربہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان میں کون سا مرکب بو کو دورکرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، تو چکنائی اور پروٹین دونوں لہسن کی بو دور کرنے میں نہایت کارآمد تھے، جس کی وجہ سے سائنس دانوں نے مشورہ دیا کہ زیادہ پروٹین والی غذائیں سانسوں میں موجود لہسن کی بو کو دور کرنے لیے تیار کی جاسکتی ہیں۔
اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی میں فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی کی پروفیسر، مطالعہ کی سینئر مصنف شیرل بیرنگر کا کہنا ہے کہ ہائی پروٹین اس وقت پسند کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروٹین کا ایک غیر ارادی ضمنی فائدہ جس کی تشہیر اس کے غذائیت کے دعووں کے علاوہ سانس کی بو کو دور کرنے کے لیے بھی کی جاسکتی ہے تاہم زیادہ چکنائی والی غذاؤں کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا۔
یہ تحقیق حال ہی میں جریدے مالیکیولز میں شائع ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News