تنہا رہنے والے افراد خوش رہنے کے لیے ان باتوں پر عمل کریں
یہ بات درست ہے کہ انسان تنہا زندگی نہیں گزار سکتا اسے کسی نہ کسی ساتھی یا دوست کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کی بات سنے اور اس کے ساتھ وقت گزارے تاہم دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو بلکل تنہاہوتے ہیں ایسی صورت میں تنہا ہونے کے باوجود خوش رہنا کوئی مشکل کام نہیں۔
اگر آپ بھی تنہا ہیں، اور مثبت سوچ کے ساتھ خوش رہنا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں۔
سانس کی مشق کریں
سانس کی مشقوں کے ساتھ خود کو مصروف رکھنا جیسے پرانیاما مشق، ذہنی تناؤ کو دور کرکے دماغ کو پرسکون رکھتی ہے، کنٹرول کی گئی سانس آپ کی ذات کے اندر ایک طرح کے امن اور آرام کو فروغ دیتی ہے۔
اپنی ذات سے محبت کریں اور اس کا خیال رکھیں
اپنی ذات سے مثبت انداز میں بات کریں اور نرمی سے پیش آئیں، یہ عمل آپ کو اپنا خیال رکھنے کی ترغیب دے گا اور ایسی سرگرمی میں مشغول ہونے کی تحریک پیدا کرے گا جو آپ کی خوشی کا باعث بنے۔
حال میں رہیں
اپنے حال کو گلے لگائیں اور اس میں وقت گزاریں، ماضی اور مستقبل کی فکر آپ کی خوشی کو چھین سکتی ہے۔ مائنڈ فلنس کی چند تکنیک اپنائیں جو آپ کو حال میں خوش رہنے کی ترغیب دیں گی۔
ڈوپامن سے بھر غذائیں کھائیں
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذائیں ڈوپامن کی سطح کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، آپ مختلف بیج، پروٹین سے بھرپور غذائیں، ڈیری مصنوعات اور چاکلیٹ کو غذا میں شامل رکھ کر خوشی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
وقفہ لیں
اپنے روزمرہ کے معمولات سے وقفہ لے کر کسی تفریحی مقام کا رخ کریں تاکہ زندگی کے لیے اپنے نقطہ نظر کو ایک بار پھر امید افزا بنا سکیں۔
قدرت کے ساتھ تعلق قائم کریں
نیچر میں وقت گزاریں، قدرتی نظاروں کی خوبصورتی اور ان کا سکون آور اثر آپ کی زندگی پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ پہاڑوں پر ہائیکنگ، چہل قدمی یا محض کسی پارک میں بیٹھ کر قدرتی ماحول میں وقت گزارنا آپ کے مزاج کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
