
دانتوں کی صحت سے جڑے ان 6 رازوں کو بھی جان لیں
دانت اگر صاف اور چمکدار ہوتو مسکراہٹ کو دلفریب بناکر شخصیت کو متاثر کن بناتے ہیں۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ منہ کی صحت آپ کی مجموعی صحت کی ضامن ہے، دانتوں اور مسوڑھوں کی خرابی کئی موذی امراض کا سبب بن سکتی ہیں۔
یہاں دانتوں کو صحت مند رکھنے کے 6 ایسے راز بتائیں جارہے ہیں جن سے آپ پہلے واقف نہیں تھے۔
ماہرین صحت کے مطابق دانتوں کی صحت کو بہتر بنانے کا ایک حیران کن طریقہ یہ ہے کہ چاکلیٹ کو غذا میں شامل رکھا جائے، خاص کر ڈارک چاکلیٹ، ڈارک چاکلیٹ میں’’طاقتور اینٹی بیکٹیریل ایجنٹس‘‘ پائے جاتے ہیں، جو مختلف انفیکشن کے نتیجے میں جنم لینے والے زخموں سے لڑنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
تاہم، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ چاکلیٹ کو زیادہ مقدار میں کھانا شروع کر دیں، دانتوں کی صحت کے لیے اس کی قلیل مقدار ہی کافی ہے۔
اجوائن ایک نہایت صحت بخش بیج ہے جس میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ چاہے اسے جوس، سوپ یا کریم میں استعمال کیا جائے، اجوائن میں موجود مالیک ایسڈ آپ کے دانتوں کو قدرتی طور پر صاف کرنے کے لیے تھوک کی پیداوار کو بڑھاتا ہے جو منہ کی صحت کا ضامن ہے۔
دانتوں کی صحت کا اچھی طرح خیال رکھنا آپ کے دانتوں کو گرنے سے روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ منہ کی اچھی صحت اور مسوڑھوں کی بیماریوں کے علاج کا بہترین طریقہ یہ ہے، روزانہ دن بھر میں دو بار، دو منٹ کے لیے دانتوں کو برش کرنے کو یقینی بنائیں۔
اس میں روزانہ فلوس کرنا، تمباکو نوشی سے پرہیز کرنا اور ہر دو سال میں ایک بار کسی ماہر سے دانتوں کا چیک اپ کرانا شامل ہیں۔
اچھے ماؤتھ واش سے کلی کرنے کے ساتھ دانتوں کو صاف رکھنے اور برش کرنے سے منہ کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News