Advertisement
Advertisement
Advertisement

جگر کو ڈیٹوکس کرنے کے لیے کونسا مشروب سب سے بہتر ہے؟

Now Reading:

جگر کو ڈیٹوکس کرنے کے لیے کونسا مشروب سب سے بہتر ہے؟
مشروب

جگر کو ڈیٹوکس کرنے کے لیے کونسا مشروب سب سے بہتر ہے؟

جگر جسم میں فلٹر جیسا اہم  کام انجام دیتا ہے اور یہ اہم کام سال بھر جاری رہتا ہے اس اہم کام کے علاوہ یہ جسم کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زیادہ افعال انجام دیتا ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام، میٹابولزم، نظام ہاضمہ اورجسم کے فاسد مادوں کے اخراج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

فی زمانہ جگر کو ڈیٹوکس کرنے کی اصطلاح ہر جگہ سنی اور پڑھی جارہی ہے  تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جگر کو ڈیٹوکس کرنا ضروری نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ صحت مند ہیں، تو جگر خود آپ کا سب سے موثر ڈیٹوکس ٹول ہے۔ جگر خود کی صفائی کرتا ہے، لہذا آپ کو اپنے جگر کو صاف کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور یہ سارا سال آپ کا خون صاف کرنے میں مصروف رہتا ہے۔

تاہم ماہرین صحت کچھ ایسے طریقوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کے جگر کی صلاحیت کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں ان میں مضر صحت غذا سے گریز کے ساتھ صحت بخش مشرو بات کا استعمال ہے۔

جگر کے لیے بہترین مشروبات کی جب بھی بات  آتی ہے تو پانی کو سب سے بہترین مشروب قرار دیا جاتا ہے، یہ جسم کو اچھی طرح سے ہائیڈریٹ رکھنے اور آپ کے جگر جیسے اہم اعضاء کو اپنا کام بہتر  انداز میں کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اگر آپ کافی پانی نہیں پیتے اور مجموعی صحت اور خاص طور پر جگر کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو پانی کی مقدار کو بڑھا کر دگنا کر دیں۔

Advertisement

کیا لیموں کا پانی جگر کو ڈیٹاکس کرتا ہے؟

جی ہاں، لیموں میں بہت سارے وٹامنز اور پولی فینول ہوتے ہیں، لیکن کیا یہ آپ کے جگر کو صاف کرنے میں مدد کرتے ہیں؟ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی ایسی تحقیق سامنے نہیں آئی ہے جو یہ ثابت کرتی ہوں کہ لیموں کا پانی فائدہ مند ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لیموں کا پانی محفوظ ہے اور اسے کبھی بھی جگر کی چوٹ کو صحیح کرنے یا مرض کو دور کرنے کے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

یہ جگر کو ڈیٹوکس تو نہیں کرے گا لیکن اگر آپ کے پانی میں لیموں شامل کرنے سے آپ کو زیادہ پانی پینے میں مدد ملتی ہے تو یہ ہائیڈریشن جگر کے ساتھ مجموعی صحت کے لیے ضروری ہے۔

اگرچہ کئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی، کافی اور سبز چائے کا صحت مند استعمال جگر کی کرکردگی کو بڑھا سکتا ہے، لیکن اہم نکتہ یہ ہے کہ آپ کی خوراک اور صحت کے لیے ایک جامع نقطہ نظر آپ کے تمام اندرونی اعضاء پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس توازن کو ذہن میں رکھیں۔ تاکہ جسم اندر اور باہر سے صحت مند رہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر