Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا دوران حمل سن اسکرین کا استعمال محفوظ ہے؟ ماہرین کیا کہتے ہیں

Now Reading:

کیا دوران حمل سن اسکرین کا استعمال محفوظ ہے؟ ماہرین کیا کہتے ہیں
سن اسکرین

کیا دوران حمل سن اسکرین کا استعمال محفوظ ہے؟ ماہرین کیا کہتے ہیں

خواتین اپنی بیوٹی پراڈکٹس میں سن اسکرین کو ضرور شامل رکھتی ہیں تاکہ وہ سورج کی مضر شعاعوں سے محفوظ رہ سکیں لیکن کیا دوران حمل بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے؟

اس حوالے سے کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ حاملہ خواتین کو سن اسکرین کے استعمال سے کینسر، پیدائشی نقائص، اور بچوں میں نشوونما میں تاخیر کے درمیان تعلق کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ایسی صورت میں کون سے سن اسکرین استعمال کیے جاسکتے ہیں معلوم ہونا چاہئے۔

اگرچہ اس بات کا کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہے کہ باقاعدگی سے سن اسکرین کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے غیر محفوظ ہیں، تاہم اس حوالے سے کسی حد تک  تشویش  پائی جاتی ہے۔

اگر آپ باقاعدگی سے سن اسکرین کا استعمال کرتے ہیں تو آپ بہت سارے کیمیائی نام سے واقف ہوں گے، جیسے ایوبینزون، اوکٹینوکسیٹ، اور آکسی بینزون، جو طویل عرصے سے کینسر سمیت زہریلے اثرات سے وابستہ رہے ہیں،لہذا یہ بات قابل فہم ہے کہ حاملہ خواتین ان سے کیوں بچنا چاہئے۔

حاملہ خواتین کو سن اسکرین کیوں استعمال کرنا چاہئے؟

Advertisement

ڈاکٹر کاسٹیلو کا کہنا ہے کہ حاملہ افراد کے لیے سن اسکرین کا سب سے بڑا فائدہ ہر قسم کے جلد کے کینسر لیکن خاص طور پر میلانوما کی نشوونما سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے،  میلانوما حمل کے دوران تشخیص کیے جانے والے سب سے عام کینسروں میں سے ایک ہے اور حاملہ خواتین میں اس کے میٹاسٹیٹک بننے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، جس سے یہ ممکنہ طور پر جان لیوا ہو جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ روزانہ سن اسکرین کا استعمال حمل کے دوران جلد کے عام مسائل سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

سن اسکرین

اس کا مطلب یہ ہے کہ دوران حمل سن اسکرین کا استعمال ضروری ہے تاہم اسے لگانے سے قبل لیبل پر موجود کیمیکلز کو ایک بار ضرور پڑھ لیں کہ ان میں کیا کچھ موجود ہے۔ ویسے سن اسکرین دوطرح کے ہوتے ہیں، کیمیکل سن ایسے سن اسکرین ہوتے ہیں جو جلد میں جذب ہو کر سورج کی  مضر شعاعوں کو بے اثر کر دیتے ہیں۔

جبکہ دوسرے سن اسکرین جلد میں جذب ہونے کے بجائے صرف جلد کی سطح کے اوپر رہتے ہیں اور سورج کی کرنوں کو منعکس کرنے کے لیے مختلف منرلز کا استعمال کرتےہیں۔

حمل کے دوران کیمیکل سن اسکرین کا استعمال

کئی حالیہ تحقیقوں نے کیمیائی مرکبات ایوبینزون، اوکٹینوکسیٹ، ہوموسلیٹ، آکٹوکرائلین اور آکسی بینزون سے وابستہ خدشات کو اجاگر کیا ہے جو حاملہ خواتین کو متاثر کر سکتے ہیں۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق یہ کیمیکل “اینڈوکرائن ڈسپرٹرز” کے نام سے  جانے جاتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ جسم میں ہارمون کے کام میں مداخلت کرتے ہیں اور بچوں میں کینسر کے ٹیومر، پیدائشی نقائص اور نشوونما کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں، اور طویل عرصے تک جسم میں رہ سکتے ہیں، ایف ڈی اے کی جانب سے کی گئی تحقیق میں حال ہی میں جنم دینے والی خواتین کے ماں کے دودھ اور پیشاب میں ان کیمیکلز کے شواہد ملے ہیں۔

ایک اور تحقیق کے مطابق، ایک پیدائشی نقص جوآکسی بینزون سے منسلک ہے یہ ایک کیمیکل ہے جو 70 فیصد سے زیادہ کیمیکل سن اسکرینز میں استعمال ہوتا ہے۔

حمل کے لیے محفوظ سن اسکرین کا انتخاب کیسے کریں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کے لیے ضروری ہے وہ ایسے سن اسکرین کا استعمال کریں جو جلد میں جذب ہونے کے بجائے صرف جلد کی سطح پر رہے جیسے ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ اور زنک آکسائیڈ کے ساتھ تیار کیے جانے والے سن اسکرین۔ واضح رہے کہ یہ سن اسکرین خشک ہو سکتے ہیں، جلن پیدا کر سکتے ہیں اور سفید کاسٹ چھوڑ سکتے ہیں یہی بنیادی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ انہیں پسند نہیں کرتے۔

ڈاکٹر کاسٹیلو کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ جب بھی آپ سن اسکرین کا انتخاب کریں اس میں  براڈ اسپیکٹرم (UVA اور UVB دونوں شعاعوں سے تحفظ ہو اور ایس پی ایف 30 سے اوپر ہونا چاہئے۔

سن اسکرین کے بارے میں ایک اہم احتیاط

Advertisement

حاملہ خواتین کو وٹامن ڈی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، لیکن سن اسکرین آپ کی جلد میں وٹامن ڈی کی پیداوار کو 95 فیصد تک کم کر سکتی ہے، اس لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد پر کچھ سورج کی روشنی حاصل کریں تاکہ وٹامن ڈی کی پیداار کو بڑھایا جاسکے۔

وٹامن ڈی ایک ہارمون کے طور پر بہت سے سیلولر افعال ، اور 3000 سے زیادہ جینز کو متاثر کرتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جن لوگوں کے خون کی سطح کم ہوتی ہے ان میں عمر کے ساتھ ساتھ کینسر، امراض قلب اور علمی خرابی کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے ضروری ہے کہ ہر روز سن اسکرین کے بغیر 15 منٹ کی دھوپ لیں۔  صبح 10  اور شام 4 بجے کی دھوپ میں کچھ وقت گزاریں۔

ڈاکٹر کاسٹیلو کہتے ہیں کہ حاملہ خواتین کے لیے بہترین مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنی جلد کے لیے سن اسکرین کی بہترین قسم کے بارے میں کسی بھی تصدیق شدہ ڈرماٹولوجسٹ سے رجوع کریں، تاکہ وہ آپ کے جلد کی مخصوص حساسیتوں، خطرے کے عوامل، خاندانی تاریخ، اور حمل کی تاریخ کی بنیاد پر ایک بہترین سن اسکرین کے انتخاب میں مددفراہم کر سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر