Advertisement
Advertisement
Advertisement

تربوز کے ان حیرت انگیز فائدوں کو بھی جان لیں

Now Reading:

تربوز کے ان حیرت انگیز فائدوں کو بھی جان لیں
تربوز

تربوز کے ان حیرت انگیز فائدوں کو بھی جان لیں

تربوز کو موسم گرما کا پھل کہاجاتا ہے تاہم اب یہ سائنس کی ترقی کی بدولت تقریباً سال بھر ہی دکھائی دیتا ہے۔ اس میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معان ثابت ہوتے ہیں یہاں پر اس مزیدار پھل کے چند حیرت انگیز فائدے پیش کیے جارہے ہیں۔

 لائکوپین سے بھرپور

تربوز کا سرخ رنگ لائکوپین کی وجہ سے آتا ہے، یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو کینسر اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔ تربوز میں یہ غذائیت کسی بھی دوسرے پھل یا سبزی کی نسبت زیادہ پائی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ ٹماٹر سے  بھی زیادہ۔ اس کے علاوہ، بیج کے بغیر تربوز میں بیجوں کے مقابلے میں زیادہ لائکوپین ہوتا ہے۔

سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ

تربوز میں موجود لائکوپین دھوپ سے متاثر ہونے اور سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے میں مددفراہم کرتا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہر روز  سن اسکرین کا استعمال جاری رکھیں۔

Advertisement

صحت مند دل

تربوز ایک امینو ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جسے سائٹرولین کہتے ہیں جو جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اور  بلڈ پریشر کو کم کرسکتا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دل کے دورے کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ لیکن دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں صحت مند طرز زندگی بھی خاص اہمیت رکھتی اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ورزش بھی کریں، تمباکو نوشی سے دور رہیں، سیر شدہ چربی کو محدود کریں۔

جوڑوں کی حفاظت

تربوز میں ایک قدرتی روغن ہوتا ہے جسے beta-cryptoxanthin کہتے ہیں جو آپ کے جوڑوں کو سوزش سے بچا سکتا ہے۔

بہتر بینائی

تربوز کا صرف ایک درمیانی ٹکڑا آپ کو وٹامن اے کی وافر مقدار فراہم کرتا ہے جس کی آپ کو روزانہ ضرورت ہوتی ہے۔ یہ غذائیت آپ کی آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں بنیادی  کردار ادا کرتی ہے۔

Advertisement

قدرتی طور پر میٹھی ہائیڈریشن

رس دار تربوز میں 92 فیصد پانی ہوتا ہے، اس لیے یہ ہائیڈریٹ رہنے میں مدد کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ آپ کے جسم کے ہر سیل کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک چھوٹی سی کمی بھی آپ میں سستی کا سبب بن سکتی ہے۔

خوبصورت جلد

تربوز میں موجود وٹامن اے، بی 6 اور سی جلد کو نرم، ہموار اور کومل رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ کیونکہ اس پھل میں پانی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔یہی نہیں خربوزہ سے چہرے کا ایک بہترین ماسک بھی بنایا جاسکتا ہے۔ 1 کھانے کا چمچ تربوز کا رس اتنی ہی مقدار میں دہی کے ساتھ ملا کر چہرے لگائیں اور 10 منٹ بعد چہرہ دھولیں۔

میٹھے کی طلب دور  کرنے میں بہترین

ایک کپ آئس کریم میں 300 کیلوریز ہوتی ہے جبکہ آپ صرف 45.6 کیلوریز میں تربوز کی اتنی ہی مقدار سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اور بہت سی دوسری میٹھوں کے برعکس، یہ چکنائی ، کولیسٹرول سے پاک ہے، اور اس میں کوئی سوڈیم بھی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، اس میں موجود پانی آپ کو زیادہ دیر تک ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ سیر بھی رکھتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر