
گھی کو غذا میں شامل رکھنے کے ان فائدوں کو جانتے ہیں
گھی کو اعتدال میں رہتے ہوئے استعمال کرنا آپ کی غذا میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوسکتا ہے یہاں پر گھی کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے پیش کیے جارہے ہیں۔
نظام انہضام کے لیے بہترین
گھی لیکٹوز اور کیسین سے پاک ہوتا ہے اس لیے یہ لیکٹوز سے الرجی رکھنے والوں کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے کیونکہ یہ ان کے نظام انہضام کو بہتر حالت میں رکھتا ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ
گھی میں بٹریٹ، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، چکنائی کو حل کرنے والے وٹامن جیسے اے، ڈی، ای اور کے موجود ہوتے ہیں یہ تمام امنیاتی نظام کو فروغ دیتے ہیں۔
وزن کو منظم رکھنے میں مددگار
گھی میں اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو جسم میں چکنائی کے ٹشو کو بطور ایندھن استعمال کر کے وزن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
زخم مندمل کرنے میں مددگار
گھی کو وسیع پیمانے پر زخم کو مندمل کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے تاہم اس تعلق کو سمجھنے کے لیے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
بہتر بصارت
حکمت کے مطابق گھی آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین یہ آنکھوں کی طاقت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے اس طرح بینائی بہتر رہتی ہے۔
صحت مند ہڈیاں
گھی کو غذا میں شامل رکھنے سے ہڈیوں کی کثافت اور پٹھوں کے ماس میں اضافہ ہوتا ہے اس طرح آپ جسم میں اضافی چکنائی سے نجات حاصل کرلیتے ہیں۔
امراض قلب سے تحفظ
گھی میں موجود وٹامن کے 2 شریانوں میں کیلشیم کو جمع ہونے سے روکتا ہے ساتھ ہی یہ مضر صحت کولیسٹرول کو کم کر کے اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔
گھی کو غذا میں شامل رکھنا ایک اچھا انتخاب ہے تاہم اگر اسے اعتدال میں رہتے ہوئے استعمال نہ کیا جائے تو یہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ گھی کو غذا میں شامل کرنا چاہ رہیں ہیں تو اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News