Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹر پروف میک اپ میں خطرناک کیمیکل کا انکشاف

Now Reading:

واٹر پروف میک اپ میں خطرناک کیمیکل کا انکشاف
واٹر پروف میک اپ

واٹر پروف میک اپ میں خطرناک کیمیکل کا انکشاف

سجنا سنورنا اور خوبصورت نظر آنا ہر عورت کا بنیادی حق ہے اور اس کے لیے وہ ہر طرح کے جتن کرتی بھی دکھائی دیتی ہے۔ سائنس کی ترقی کی بدولت جہاں میک اپ کی مصنوعات میں جدت آرہی ہے وہی اسے چہرے پر دیر تک رہنے کے لیے مختلف کیمیکل کا استعمال کر کے واٹر پروف بنایا جارہا ہے تاہم یہ کیمیکلز جلد کے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

ٹورنٹو میں مقیم آپٹو میٹرسٹ ڈاکٹر الیکزا ہیچ کا کہنا ہے کہ واٹر پروف میک اپ آنکھوں میں درد اور انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔

الیکزا کے مطابق واٹر پروف میک اپ آپ کے آنسوؤں میں تحلیل نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ یہ آنکھوں میں چپک کر بہت دیر تک اس میں رہ سکتا ہے اور ان غدود میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے جو آنسو میں تیل پیدا کرتے ہیں۔ واٹر پروف میک اپ پروڈکٹس جیسے آئی لائنر، کاجل اور آئی شیڈو کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔ اسی طرح واٹر پروف مسکارا اور کاجل کا استعمال پلکوں کے نیچے چپک کر آنکھوں میں جلن اور خشک آنکھ کا باعث بن سکتا ہے۔

الیکزا کا کہنا ہے کہ واٹر پروف میک اپ میں بہت سے کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ وہ زیادہ دیر تک بہتر انداز میں چہرے پر موجود رہے انہی میں پولی فلووروالکل بھی شامل ہے یہ مادہ کیمیکلز کے ایک متنازعہ گروپ سے تعلق رکھتا ہے، یہ جزوی طور پر، کسی بھی مصنوعات کو چکنائی سے محفوظ، واٹر پروف، اسٹک پروف اور داغ سے مزاحمت رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement

 الیکزا نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں حالیہ تحقیق کا بھی ذکر کیا جس کے مطابق مارکیٹ میں ملنے والے واٹر پروف کاجل کی اکثریت میں زہریلے کیمیکلز موجود ہیں واضح رہے کہ یہ وہی کیمیکل ہے جو نان اسٹک کک ویئر میں پائے جاتے ہیں۔

یہ کیمیکلز میک اپ کو صاف کرنا مشکل بنا دیتے ہیں، جس کی وجہ سے صارفین جب میک اپ کو صاف کرتے ہیں تو ان کی آنکھوں کے گرد جلن اور جھریاں پڑ نے لگتی ہیں۔

دیگر میک اپ پروڈکٹس جن میں کیمیکلز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ان میں گلیٹر آئی شیڈو اور لیش ٹنٹ اور لفٹ شامل ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ واٹر پروف میک اپ کی جگہ عام میک اپ کو ترجیح جائے تاکہ جلد کو مضر کیمیکلز سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر