Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزن میں کمی کے بعد بے وقت کی بھوک سے نجات کے لیے چند کار آمد طریقے

Now Reading:

وزن میں کمی کے بعد بے وقت کی بھوک سے نجات کے لیے چند کار آمد طریقے
وزن

وزن میں کمی کے بعد بے وقت کی بھوک سے نجات کے لیے چند کار آمد طریقے

صحت مند رہنے کے لیے وزن کو بڑھنے سے بچانا نہایت ضروری ہے اور ایک بار جب بڑھا ہوا وزن کم ہوجاتا ہے تو اسے منظم رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں اور دیکھا جائے تو اصل جدوجہد اسی کے بعد شروع ہوتی ہے۔

وزن کم کرنے کے بعد بہت زیادہ بھوک لگتی ہے اور یہاں پر ایسی ہی بھوک کو کنٹرول کے لیے چند تجاویز پیش کی جارہی ہں۔

وزن کم کرنے میں کئی مراحل شامل ہوتے ہیں، لیکن اصل چیلنج اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے بعد وزن کنٹرول میں رکھنا ہے وزن میں کمی کے بعد بہت سے لوگوں کو بے وقت کی بھوک پریشان کرتی ہے جس سے بچنا اکثر مشکل ہوجاتا ہے اس طرح دوبارہ وزن بڑھنے لگتا ہے۔ یہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ بھوک کے ہارمون کی سطح وزن میں کمی کے بعد بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے بھوک کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔

وزن کم کرنے کے بعد آپ کو زیادہ بھوک کیوں لگتی ہے؟

ہارورڈ ہیلتھ پبلشنگ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جب آپ کا وزن کم ہوتا ہے تو معدہ گھرلین ہارمون کی زیادہ مقدار خارج کرتا ہے جو کہ ہر ایک میں بھوک پیدا کرنے والا ہارمون ہے۔ یہ ہارمون خاص طور پر ان لوگوں میں زیادہ متحرک ہوجاتا ہے جنہوں نے حال ہی میں کچھ کلو وزن کم کیا ہو۔ وزن میں کمی کے بعد، انسان کو زیادہ بھوک لگنے لگتی ہے، اگرچہ آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہی کیوں نہ ہو۔

Advertisement

وزن میں کمی کے بعد بھوک پر قابو پانے کے چند طریقے

کھانا وقت پر کھائیں

کھانے کی کمی آپ کے موڈ، میٹابولزم اور توانائی کی سطح کو متاثر کر سکتی ہے، جس سے آپ کو بھوک لگتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے، اپنے کھانے کے وقت کے معمول پر قائم رہیں۔ یہ آپ کو مکمل اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کی توانائی کی سطح کو ٹریک پر رکھتا ہے، بھوک محسوس کرنے کی کیفیت کو کم کرتا ہے۔

صحت مند اسنیکس

جب آپ کو بہت زیادہ بھوک لگ رہی ہو  تو اس لمحے کچھ نہ کھائیں بلکہ پہلے سے منصوبہ بناکر رکھیں  کی ایسی صورت میں آپ کیا کھائیں گے، کوشش کریں کہ غذائیت سے بھرپور اختیارات کا انتخاب کریں تاکہ غیر صحت بخش، کیلوری سے بھرپور اسنیکس سے دور رہ سکیں۔

پورشن کنٹرول

Advertisement

غذا کے سائز کا خیال رکھیں چھوٹی پلیٹوں میں کھانے سے زیادہ کھانے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جب بھی ممکن ہو تو اپنے کھانے کے پورشن کو پہلے سے پیمائش کریں تاکہ زیادہ کھانے سے بچ سکیں۔

فائبر کا استعمال کریں

فائبر سے بھرپور غذائیں بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتی ہیں کیونکہ وہ آپ کو پیٹ بھرنے اور ہاضمے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اپنی غذا میں فائبر سے بھرپور آپشنز جیسے پھل، سبزیاں، گری دار میوے اور بیج شامل کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
وہ علامات جو ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہیں!
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
موسمِ گرما میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر