Advertisement
Advertisement
Advertisement

شور سنائی دینے پر خاتون کے کان سے بر آمد ہونے والی شے نے سب کو حیران کر دیا

Now Reading:

شور سنائی دینے پر خاتون کے کان سے بر آمد ہونے والی شے نے سب کو حیران کر دیا
کان

شور سنائی دینے پر خاتون کے کان سے بر آمد ہونے والی شے نے سب کو حیران کر دیا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جن کے ساتھ منفرد واقعات پیش آتے ہیں اور انہیں دیکھ کر آپ ششدرہ رہ جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ تائیون کے شہر تائینان میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے مسلسل کئی دنوں تک کان میں شور کی آواز اور سنساہٹ کی شکایت کی۔

تائیوان کے شہر تائینان کے تائینان میونسپل ہسپتال میں ایک 64 برس کی خاتون کے کان کو اس وقت چیک کیا گیا جب انہوں نے کئی دنوں سے کانوں میں شور کی آوزیں آنے کی شکایت تاہم انہوں اس دوران  کسی نے درد کو محسوس نہیں کیا۔

اسپتال کے طبی عملے نے جب کان کا معائنہ کیا تو ایئر کینال میں ایک 2-3 ملی میٹر کی زندہ مکڑی موجود تھی، سائز میں چھوتی ہونے کی وجہ سے کان کو کسی قسم نقصان نہیں پہنچا تاہم اس کے چلنے کی سرسراہٹ سے خاتوں کئی دنوں تک بے سکون رہی اور سو نہیں سکیں۔

خاتون کان میں مسلسل سرسراہٹ کی آوازیں برداشت نہیں کر پا رہی تھی اور انہیں ایسا محسوس ہورہا تھا جسے یہ آواز ان کے کان کی ہڈیوں سے آرہی ہیں اور وہ کسی شے کی حرکت کو بھی محسوس کر رہی تھی۔

Advertisement

خاتون کا یہ خیال غلط نہیں تھا جب وہ کان، ناک اور گلے کے  کلینک پہنچی  تو ڈاکٹروں نے ان کے بائیں کان کے اندر گھومنے والی ایک موتی آنکھوں والی مکڑی کو دیکھا۔

مکڑی نے اپنے اوپری خول کو ایک طرف رکھ کر ایئر کینال میں حرکت کرتی رہی اور اسی خول کے آگے پیچے ہونے پر سنسناہٹ کی آوازیں آرہی تھی۔

جس جگہ مکڑی موجود تھی یہ جلد کی ایک انتہائی حساس، پتلی تہہ ہے جو کان کی نالی جسے ایکسٹرنل آڈیٹری کینال کہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جگہ چھوٹے بالوں اور پسینے کے غدود سے جڑی ہوتی ہے، اور اس کی حساسیت کی وجہ سے، آپ واضح طور پر کسی بھی شے کے رینگنے کو محسوس کر سکتے ہیں جسے برداشت کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

ای این ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کان کی نالی یا کان کے پردے کو سب سے زیادہ نقصان اس شخص کی طرف سے ہوتا ہے جو گھسنے والے کیڑے کو باہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے، نہ کہ خود کیڑے سے۔

جب ڈاکٹروں نے ایک باریک ٹیوب کے ذریعے مکڑی کو باہر نکالا تو خوش قسمتی سے، خاتون کے کان کا پردہ درست حالت میں تھا، اور اسی طرح اس کی سماعت بھی محفوظ تھی ۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر