Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکر کا 30 دن تک استعمال نہ کرنے پر جسم میں کیا صحت مند تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟

Now Reading:

شکر کا 30 دن تک استعمال نہ کرنے پر جسم میں کیا صحت مند تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟
شکر

شکر کا 30 دن تک استعمال نہ کرنے پر جسم میں کیا صحت مند تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟

میٹھا کسے پسند نہیں ہے، بچے ہو یا بڑے سب ہی اسے شوق سے کھاتے ہیں میٹھی غذاؤں کی تیاری میں دیگر اجزاء کے ساتھ جو سب سے اہم شے ہوتی ہے وہ ہے شکر۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ہم جتنی بھی غذا کھاتے ہیں ان میں سب سے غیر صحت بخش چیز چینی ہے جسے سفید زہر کہاجاتا ہے ماہرین غذائیت کے مطابق ایک صحت مند انسان کی دن بھرکے لیے چینی کی تجویز کردہ مقدار صرف 25 گرام یعنی 5 چائے کے چمچ کے برابر ہے۔

 اس کے نقصان کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ چینی کیلوریز سے بھر پورمگرغذا ئیت سے خالی ہوتی ہے اسی لیے اسے صرف کیلوریز کہا جاتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال جسم کے میٹابولزم پر نہایت منفی آثر ڈالتا ہے اورکئی خطرناک امرض جن میں موٹاپا، جگر کے امرض، ٹائپ ٹوذیابیطس اور کینسر کے خدشے کو بڑھاتا ہے۔ چینی کے خون میں شامل ہونے سے قبل نظام انہضام اسے دو طرح کی سادہ چینی گلوکوزاور فریکٹوزمیں تقسیم کر دیتا ہے۔

 جو لوگ چینی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے خون میں موجود فریکٹوز چکنائی میں تبدیل ہوکر جگر پر جمنا شروع ہوجاتی ہے اورلبلبہ میں انسولین کی کرکردگی متاثر ہونے لگتی ہے جس سے ٹائپ ٹوذیا بیطس کا خطرہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے۔

اگر آپ چینی کو ایک ماہ تک ترک کر دیتے ہیں تو اس سے جسم میں کئی صحت مند تبدیلیاں جنم لیتی ہیں جنہیں یہاں پر ذکر کیا جارہا ہے۔

Advertisement

خون میں چینی کی سطح کا توازن میں رہنا

چینی کو غذا میں شامل نہ رکھنے سے خون میں چینی کی سطح توازن میں رہتی ہے، اس طرح ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

صحت مند وزن کو برقرار رکھے

چینی ترک کرنے پر صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی جو میٹھی غذاؤں کی وجہ سے بڑھنے لگتا ہے کیوںکہ چینی میں کیلوریز زیادہ اور غذائیت بلکل نہیں ہوتی اس طرح یہ جسم میں ضروری غذائیت کی کمی ہونے لگتی ہے۔

منہ کی صحت

چینی منہ میں دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کو متاثر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ایک مہینے تک چینی ترک کرنے سے منہ میں دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

صحت مند جگر

اگر چینی کا زیادہ استعمال کیاجائے تو یہ جگر پر چکنائی کی صورت میں جمع ہونے لگتی جس سے نان الکحل فیٹی لیور کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ایک ماہ تک چینی نہ کھانے سے جگر پر چکنائی جمنے سے روکنے اور اس کے افعال کی بہتر انداز میں انجام دہی میں مدد ملتی ہے۔

توانائی میں اضافہ

توانائی کے لیے میٹھی غذاؤں پر انحصار کرنا اکثر توانائی میں کمی کا سبب بنتا ہے اس کی وجہ  کاربوہائیڈریٹ ہے جو فوری توانائی فراہم کرنے کے ساتھ اسے کم بھی کر دیتا ہے۔  چینی ترک کرنے سے آپ صحت بخش غذا سے توانائی حاصل کریں گے اور خود کو زیادہ توانا اور صحت مند محسوس کریں گے۔

امراض قلب سے تحفظ

چینی چھوڑنے سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے کیونکہ چینی ترک کرنے پر جسم اندرونی سوزش اور مضر صحت کولیسٹرول کے بڑھنے سے بچا رہا ہے، جو امراض قلب کی بڑی وجہ ہے۔

Advertisement

بہتر جلد

جسم چینی جیسے کاربوہائیڈریٹ کو گلوکوز میں توڑکرانسولین کی سطح کو بڑھاتا ہے اس طرح جسم میں سوزش کا خطرہ بڑھنے لگتا ہے یہ سوزش ایسے انزائمز پیدا کرتی ہے جو آپ کی جلد میں پروٹین کو توڑ دیتی ہے جسے کولیجن کہا جاتا ہے جس سے آپ کی جلد ڈھلنے لگتی ہے اس طرح جلد پر جھریوں کے ساتھ یہ سوزش مہاسوں کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ لہذا، جب آپ اپنی غذا سے چینی کو ترک کر دیتے ہیں تو جلد آہستہ آہستہ بہتر ہونے لگتی ہے۔

دماغی صحت

بہت زیادہ چینی کھانے سے مزاج اور علمی افعال متاثر ہونے لگتے ہیں ایک ماہ تک چینی چھوڑنے سے موڈ میں بہتری آتی ہے آپ تناؤ سے بچے رہتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر