Advertisement
Advertisement
Advertisement

دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ان نکات کو مد نظر رکھیں

Now Reading:

دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ان نکات کو مد نظر رکھیں
دماغی صحت

دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ان نکات کو مد نظر رکھیں

ذہنی صحت عالمی سطح پر ہر ایک کا انسانی حق ہے یہ تھیم رکھی گئی ہے رواں برس دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر، واضح رہے کہ گزشتہ دن یعنی 10 اکتوبر کو دماغی صحت کا عالمی دن منایا گیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کا منانے کا مقصد دنیا بھر میں ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور دماغی صحت کی حمایت کرنے والی کوششوں کو منظم کرنا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، عالمی سطح پر ہر آٹھ میں سے ایک شخص ذہنی صحت کے حوالے سے کسی نہ مسئلے کا سامنا کر رہا ہے اور اس میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

یہاں پر کچھ نکات پیش کیے جارہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ ذہنی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

مدد طلب کریں

Advertisement

کسی بھی دماغی مسئلے کی صورت میں صحت کے پیشہ ور افراد سے مدد اور رہنمائی حاصل کریں کیو نکہ یہ افراد آپ کو بہترین رہنمائی اور مدد فراہم کر سکتے ہیں اور جان لیں کہ آپ کے معالج بھی اپنا خیال رکھ رہے ہیں جب بھی وہ آپ کی مدد کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔

اپنی ذات کی دیکھ بھال کو ترجیح دیں

سدرن نیو ہیمپشائر یونیورسٹی کے مطابق، خود کی دیکھ بھال طبی طور پر اضطراب، افسردگی ، تناؤ کو کم کرنے، خود کو سنبھالنے، مایوسی اور غصے کو کم کرنے، خوشی بڑھانے اور توانائی کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ یہ مشق جسمانی فوائد بھی فراہم کرتی ہے جسے امراض قلب کے ساتھ دیگر بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یاد رکھیں کہ خود کی دیکھ بھال ایک ایسا عمل ہے جس کا تعلق صرف آپ سے ہے جو چیز ایک شخص بہتر ثابت ہوتی ہے وہ دوسرے کے لیے کام نہیں کر سکتی۔

Advertisement

یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کو کس چیز سے سکون ملتا ہے۔ اس کے لیے وقت نکالیں اسے شیڈول کریں اور اپنے کیلنڈر میں اس طرح مارک کریں جیسے یہ کوئی ملاقات ہے، فیصلہ کریں کہ ہفتے میں کتنی بار اور کون کون سی سرگرمی  انجام دیں گے۔

تناؤ اور خود کی دیکھ بھال کے درمیان ایک ناگزیر تعلق ہے۔ بہت سے لوگ روزمرہ کی ذمہ داریوں میں اس قدر پھنس جاتے ہیں کہ وہ اپنی دیکھ بھال کے لیے وقت نہیں نکال پاتے تاہم، ایسی سرگرمیوں کو اہمیت دیتے ہیں جو آرام اور سکون کا باعث بنتی ہیں۔

دوسروں سے میل ملاپ رکھیں

 

نیشنل الائنس آن مینٹل النس کے مطابق  اپنی ذہنی بیماری کے بارے میں دوسروں سے بات کرنے سے تناؤ کو کم  اور موڈ کو بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تاہم، اکثر لوگ اپنی ذہنی بیماری کے بارے میں  بات کرنے سے کترارتے ہیں صرف آپ ہی اپنی دماغی صحت کے ماہر ہیں، اس لیے خود فیصلہ کریں کہ  اس کے بارے میں کس کو بتانا ہے اور وہ شخص کتنا مددگار اور بھروسہ مند ہے۔کسی ایسے دوست یا خاندان کے رکن کو تلاش کریں جس کے ساتھ آپ بات کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔

Advertisement

متحرک رہیں اور باہر نکلیں

روزانہ ورزش کریں، چاہے یہ صرف چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو۔ آپ تازہ ہوا لینے اور سورج کی روشنی  یا رات کو کھلے آسمان سے لطف اندوز ہونے کے لیے کچھ وقت گھر سے باہر گزاریں۔

تحقیق کے مطابق فطرت کے قریب رہنے سے توانائی کی سطح  میں اضافہ ہوتا ہے جو ڈپریشن کو کم کر نے اور تندرستی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ روزانہ 15 منٹ کی دھوپ حیرت انگیز کام کر سکتی ہے، کیونکہ سورج کی روشنی وٹامن ڈی  میں اضافہ کرتی ہے جو موڈ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نیند

 

Advertisement

صحت مند رہنے کے لیے نیند بے حد ضروری ہے۔ بالغوں کو سات سے نو گھنٹے کے درمیان نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر آپ کو سونے میں دشواری ہوتی ہے تو، مینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن تجویز کرتی ہے کہ سونے کے وقت کا معمول بنانے، اسکرین کے وقت کو محدود کرنے، سونے سے پہلے سخت ورزش سے گریز، اور ہر روز ایک ہی وقت پر سونے اور جاگنے سے بہتر نیند لینے میں مدد ملتی ہے۔

صحت مند غذا کھائیں

جو کچھ بھی ہم کھاتے اور پیتے ہیں اس کا اثر ہمارے جسم اور مزاج پر ہوتا ہے اور اسی وجہ سے ہماری ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

مینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق میٹھے غذائیں اور مشروبات یا کیفین اکثر عارضی سکون  کا احساس دلاتے ہیں، لیکن وہ لامحالہ لوگوں میں گھبراہٹ اور سستی کا باعث بنتے ہیں۔

با اثر بنیں

Advertisement

2019 کے ایک تحقیق کے مطابق جن لوگوں نے سات دن تک فلاحی کاموں یا حسن سلوک کی سرگرمیاں انجام دیں ان کی خوشی میں اضافہ دیکھا گیا۔ احسان کے اعمال ڈوپامائن، سیروٹونن اور آکسیٹوسن کی سطح کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، اور ان تینوں کا اثر مزاج اور خوشی پر پڑتا ہے۔

جب آپ معاشرے کو کچھ دیتے ہیں یا مہربانی کا جذبہ پیش کرتے ہیں تو آپ بہتر محسوس کرتے ہیں، اس لیے اس عمل سے دونوں فریقوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر