Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان 5 پھلوں کے چھلکوں سے چہرے کا حسن بڑھائیں

Now Reading:

ان 5 پھلوں کے چھلکوں سے چہرے کا حسن بڑھائیں
پھل

ان 5 پھلوں کے چھلکوں سے چہرے کا حسن بڑھائیں

پھل اور سبزیاں ایسی قدرتی غذائیں ہیں جو ایک حفاظتی تہہ میں ڈھکی ہوئی ہوتی ہیں جنہیں چھلکا کہا جاتا ہے اور یہ بات جان کر آپ کو حیرت ہوگی یہ چھلکے بھی بے حد صحت بخش ہوتے ہیں بلکہ بعض پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں میں پھل اور سبزی کی  نسبت زیادہ غذائیت موجود ہوتی ہے۔

تاہم اکثر پھلوں اور سبزیوں کو چھلینے کا مقصد ان پر حشرات کش اسپرے کی اثرات کو دور کرنا ہوتا ہے لیکن ان کا چھلکا اتارنے کا مطلب غذائیت سے بھرپور حصے کو ضائع کرنا ہے۔

یہ چھلکے چہرے کی جلد کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان میں موجود اجزاء چہرے کے داغ دھبوں کو دور کے اس کی دلکشی کو بڑھاسکتے ہیں یہاں پر ان ہی 5 پھلوں کے چھلکوں کا ذکر کیا جارہا ہے۔

نارنگی کا چھلکا

نارنگی کا چھلکا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد کی رنگت کو ہلکا کرنے، سیاہ دھبوں کو کم کرنے اور جلد کو جوان بنانے والے کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جانا جاتا ہے۔

Advertisement

نارنگی کے چھلکے میں پائے جانے والے قدرتی اجزاء جلد کی رنگت کو نکھارنے اور جلد کی کھردری سطح کو صاف کر کے چہرے کو ایک نئی چمک اور دلکشی فراہم کرتے ہیں۔

لیموں کا چھلکا

لیموں سپر فوڈ میں شامل ایک ایسا پھل جس کی افادیت سے ہر ایک واقف ہے لیموں صرف ایک پھل ہی نہیں بلکہ یہ صحت بخش غذا اور بہترین دوا بھی ہے۔ لیموں اپنے اندرجادوئی خواص رکھتا ہے، اس میں کئی صحت بخش اجزاء جیسے وٹامن اے، بی، سی، کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، میگنیز، کاپر اور اینٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدارپائی جاتی ہے جو مجموعی صحت پرمثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

لیموں کے چھلکے میں موجود سائٹرک ایسڈ سیاہ دھبوں کو کم کرنے اور جلد کی رنگت  نکھارنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا یہ چکنی پر اضافی تیل کو بھی دور کرتا ہے۔ سائٹرک ایسڈ ایک طرح سے قدرتی بلیچ کا کام کرتا ہے۔

پپیتے کا چھلکا

پپیتے کے چھلکے میں پپین جیسے انزائمز شامل ہوتے ہیں جو جلد کی کھردری سطح کو صاف کرکے اسے ہموار بناتے ہیں۔ پاپین غیر فعال پروٹین کو توڑ کر اور جلد کی کھردری سطح کو ہٹا کر ایک ہموار، زیادہ چمکدار رنگت کو فروغ دیتا ہے۔

Advertisement

 کیلے کا چھلکا

کیلے کے چھلکے میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات جلد کو نمی بخشنے، سوزش کو کم کرنے اور صحت مند چمک کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔ لوٹینن، چھلکے میں پایا جانے والا ایک ایسا جز ہے جو جلد کو نمی بخش کر اس کی  بہترین نشوونما کرتا ہے، جس سے یہ جوان دکھائی دیتی ہے۔

سیب کا چھلکا

سیب کے چھلکے میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی جلد کی سطح کو ہموار اور لچک کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس آزاد ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کر کے  اسے جوان اور چمکدار رنگت فراہم کرتے ہیں۔

چمکدار جلد کے لیے پھلوں کے چھلکوں کا استعمال کیسے کریں؟

نارنگی کا چھلکا

Advertisement

نارنگی کی چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر پاؤڈر کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے، اس پاؤڈر کو دہی یا شہد میں ملار  چہرے پر استعمال کریں اور 15 سے 20 منٹ بعد دھو لیں۔ اس طرح جلد کی رنگت نکھر جائے گی۔

لیموں کا چھلکا

اسکرب بنانے کے لیے خشک لیموں کے چھلکے کو چینی اور زیتون کے تیل کے ساتھ ملائیں۔ اس اسکرب سے  اپنے چہرے پر آہستہ آہستہ دائروں کی صورت میں مساج کریں پھر چند منٹ بعد دھولیں۔

 پپیتے کا چھلکا

پپیتے کے چھلکے کا پیسٹ بنا کر چہرے لگائیں اور 15 سے 20 منٹ کے بعد چہرہ دھولیں، پپیتے کے چھلکوں میں موجود انزائمز آپ کی جلد کو ہموار اور چمکدار بنا دیں گے۔

کیلے کا چھلکا

Advertisement

کیلے کے چھلکے کی اندرونی سطح کو اپنی جلد پر چند منٹ تک رگڑیں۔  15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر چہرہ دھولیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور غذائی اجزاء جلد کو ایک نئی تازگی فراہم کریں گے۔

سیب کا چھلکا

سیب کے چھلکوں کو پانی میں ابال کر نرم کریں۔ پانی کو چھان لیں، ٹھنڈا ہونے پر اسے ٹونر کے طور پر استعمال کریں۔ ایک روئی کی گیند کا استعمال  کرتے ہوئے اس ٹونر کو چہرے پر لگائیں۔ یہ ٹونر قدرتی چمک فراہم کرے گا ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر