عمر رسیدہ افراد کو دن بھر میں کتنی کافی پینی چاہئے؟ ماہرین نے بتادیا
کافی کو پانی کے بعد دنیا کا دوسرا مقبول ترین مشروب کہاجاتا ہے، منفرد ذائقہ لیے یہ مشروب آپ کو جگانے اور ارتکاز بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ساتھ ہی یہ صحت کے حوالے سے ان گنت فوائد بھی پیش کرتا ہے۔ تاہم عمر رسیدہ افراد دن بھر میں اسے کتنی مقدار میں لے سکتے ہیں اور ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں جانتے ہیں۔
نیشنل کافی ایسوسی ایشن کے مطابق اوسطاً امریکی ہر روز تقریباً تین کپ کافی پیتے ہیں تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق صحت اور زندگی میں اضافہ کرنے والے اس مشروب کی مقدار کو اور زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

جرنل آف دی امریکن میڈیکل ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر درمیانی عمر میں کیفین سے بھرپور مشروبات کا زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ عمر رسیدگی میں کافی نہ پینے والوں کی نسبت جسمانی کمزوری کا کم سامنا کرتے ہیں اور بعد کی زندگی میں ان کی جسمانی کارکردگی نمایاں طور پر بہتر رہتی ہے۔
محققین نے اس تحقیق میں 20 سال کے دوران 45 سے 74 سال کی عمر کے 12,000 شرکاء سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا سروے کیا جو دن بھر میں کافی کی مختلف مقدار میں لیتے تھے۔
ایسے شرکاء جو روزانہ چار یا اس سے زیادہ کپ کافی پیتے تھے ان میں بعد کی زندگی میں کمزوری کے امکانات ان لوگوں کے مقابلے میں کافی حد تک کم تھے جو کافی کا استعمال نہیں کرتے تھے۔
ان کے نتائج کی بنیاد پر، محققین اس بات کا تعین کرنے میں کامیاب ہو گئے کہ درمیانی زندگی میں کافی، کالی چائے یا سبز چائے پینے سے عمر رسیدگی میں جسمانی کمزوری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
