
کچا دودھ چہرے پر لگانے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں
خوبصورت نظر آنا ہر ایک کا فطری حق ہے اور خواتین کی بڑی تعداد اس حوالے سے بہت زیادہ جتن بھی کرتی ہیں، غیر متوازن غذا، نیند کی کمی، ذہنی تناؤ اور آلودگی کی وجہ سے چہرہ بے رونق دکھائی دینے لگتا ہے۔
چہرے کی رونق اور دلکشی کو بڑھانے کے لئے خواتین کی بڑی تعداد بازار میں دستیاب کیمیکل سے بھر پور مصنوعات کے بجائے گھر میں موجود قدرتی اجزاء سے استفادہ حاصل کرتی ہیں۔ انہں میں دودھ بھی شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق کچے دودھ میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کی قدرتی رنگت نکھرانے اور دلکشی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اس کے ساتھ ہی یہ جلد کے کئی مسائل سے نجات میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک کچے دودھ کو چہرے پر استعمال نہیں کیا ہے تو اسے استعمال کرنا شروع کر دیں یہاں پر کچے دودھ کے چند فائدے بیان کیے جارہے ہیں۔
قدرتی کلینزر
کچے دودھ میں لیکٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو بہت ہی نرمی سے جلد کو ایکسفولیٹ کرتا ہے اس طرح چہرے پر جمی کھردری جلد میل، گرد اور چکنائی کو صاف کرتا ہے یہ بلکل کسی بہترین کلینزر کی طرح جلد کو صاف کر کے تازگی فراہم کرتا ہے۔
مؤسچرائزر
کچا دودھ ایک بہترین قدرتی مؤسچرائزر ہے یہ جلد کو نمی فراہم کرکے اسے ہائیڈریٹ رکھتا ہے، جب جلد میں مؤسچرائزر اچھی طرح جذب ہوجاتا ہے تو اس طرح خشک جلد سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ خاص طور پر خشک اور حساس جلد کے لیے بہترین ہے۔
نکھری رنگت
کچے دودھ میں موجو لیکٹک ایسڈ جلد کی ساخت کو بہتر بناتا ہے اور چہرے کے داغ دھبوں کو دور کر کے رنگت کو نکھرتا ہے۔
جلد کی جلن دور
کچے دودھ میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہے جو جلد کی جلن کو دور کرنے مدد گار ثابت ہوتی ہے یہ جلد کی جلن اور سوزش کو دور کرنے کا ایک نہایت آرام دہ دہ ٹوٹکا ہے۔
عمر رسیگی کے اثرات سے تحفظ
کچے دودھ میں موجود وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس عمر رسیدگی کے اثرات جیسے فائن لائنز اور جھریوں کو دور کرنے میں مددفراہم کرتے ہیں، جس سے جلد جواں اور ہموار دکھائی دیتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News