Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا موبائل کے نوٹیفیکیشن صحت کے لیے مضر ہیں، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

Now Reading:

کیا موبائل کے نوٹیفیکیشن صحت کے لیے مضر ہیں، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
موبائل

کیا موبائل کے نوٹیفیکیشن صحت کے لیے مضر ہیں، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

موبائل اب رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ ضرورت بن چکا ہے اور ان پر آنے والی نوٹیفیکیشن ہر لمحہ آپ کو توجہ اور ارتکاز میں خلل کا باعث بن رہی ہے۔ انسٹاگرام لائکس، مسڈ کالز، بغیر پڑھی ہوئی ای میلز، ٹیکسٹس، ایپس اور یہاں تک کہ کام کی کمیونیکیشنز کے پنگ آپ کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔

اگرچہ اس طرح آن لائن رہ کر دوستوں کے ساتھ جڑے رہنا آپ کی خوشی کا باعث بن سکتا ہے، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی مسلسل اطلاعات کے نتیجے میں دماغی صحت خراب ہو سکتی ہے۔

ایڈیلفی یونیورسٹی کے پروفیسر اور ’’ڈپریشن کے ساتھ زندگی گزارنے‘‘ جیسی کتاب کے مصنف ڈیبوراچ سیرانی کا کہنا ہے کہ کام اور تفریحی زندگی کے درمیان اب کوئی فرق موجود نہیں رہا ہے، سیکنڈوں میں چیزوں تک پہنچنے اور حاصل کرنے کی اس دوڑ نے صبر اور برداشت جیسی صلاحیتوں کو کم کر دیا ہے۔

بالغ افراد اپنی نصف زندگی اسکرینوں کو دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق، اوسطاً ہر امریکی روزانہ 144 بار اپنا فون چیک کرتا ہے۔

آج کے دور میں، کئی جگہوں سے پنگ آرہے ہوتے ہیں بشمول فون کالز، ٹیکسٹ میسجز اور متعدد ایپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے براہ راست پیغام رسانی کا عمل جاری رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مستقل اطلاعات جسم کے تناؤ کو متحرک کر سکتی ہیں اور تناؤ کے ہارمون کورٹیسول کے خراج کا باعث بن سکتی ہے۔

Advertisement

درحقیقت ایپس اور میسجز کے مستقل پنگ کے نتیجے میں کئی خیالی تصورات جنم لیتے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ پریشان کن اطلاعات کی ٹون بھی دماغ میں خوشی کے ہارمون کو بڑھا سکتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دماغ میں ڈوپامائن کی سطح اس وقت دوگنا زیادہ ہو سکتی ہے جب آپ کسی خوشگوار میسج یا انعام کی توقع کرتے ہیں جیسا کہ آپ کو حقیقت میں ملنے پر احساس ہوتا ہے تاہم میسج اس کے برعکس ہوتا ہے۔

اسمارٹ فون سے پہلے، لینڈ لائنز ہوا کرتی تھی اور یہ صرف کال کی صورت میں خلل کا باعث بنتی تھی فوری مواصلات کے ذرائع جیسے موجودہ دور میں دستیاب ہیں پہلے نہیں تھے۔

اس کے بعد، آئی اسمارٹ فون جیسی ایجادات ہوئیں اور ہر وقت فون پیغامات بھیجنے لگا۔ اس طرح انٹرنیٹ کی لت آپ لاگ ان اور ان کے ساتھ منسلک رہنے پر مجبور کرتی ہے۔

یہاں پر فون پر آنے والی نوٹیفیکیشن سے متاثر ہوتی ذہنی صحت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے  چند طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر ان پلگ کرنے سے بھی کچھ ذہنی سکون مل سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کام سے متعلق پیغام رسانی کو کام کے اوقات تک محدود کرکے  یا مکمل طور پر الگ الگ ڈیوائسز کا استعمال کرکے، گھر میں آرام کے وقت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

کھانے کے دوران اور سونے سے پہلے ڈیوائسز کو پاور ڈاؤن کرنے سے بھی آپ کو کسی قدر سکون میسر آسکتا ہے۔

غیر استعمال شدہ ایپس کو حذف کرنا، دیگر ٹیکنالوجی کو صاف کرنا اور دوسروں کے لیے کم قابل رسائی ہونا صارفین کو پریشانی سے بچا سکتا ہے۔ ان باتوں پر عمل کر کے آپ فون کے نوٹیفیکیشن سے اپنی ذہنی صحت کو متاثر ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر