Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ کون سی 5 غذائیں ہیں جنہیں ملا کر استعمال کرنا مضر صحت ہے

Now Reading:

وہ کون سی 5 غذائیں ہیں جنہیں ملا کر استعمال کرنا مضر صحت ہے
غذائیں

وہ کون سی 5 غذائیں ہیں جنہیں ملا کر استعمال کرنا مضر صحت ہے

صحت مند رہنے کے لیے جہاں متوازن غذا ضروری ہے وہی کچھ غذاؤں کا امتزاج صحت کو نقصان بھی پہنچاسکتا ہے۔ بہت سی غذائیں ایسی ہیں جنہیں اگر دوسری غذاؤں کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ نظام انہضام کے کئی مسائل کو جنم دیتی ہیں جس کا براہ راست اثر آپ کی صحت پر پڑتا ہے۔ یہاں پر ایسے ہی 5 پانچ غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں ملا کر استعمال کرنا صحت کے لیے مضرہے۔

پھل اور ڈیری مصنوعات

پھل اور ڈیری مصنوعات دونوں ہی بے حد صحت بخش غذائیں ہیں جو آپ کو صحت مند رکھنے ساتھ کئی امراض سے تحفظ بھی فراہم کرتی ہیں۔ تاہم ماہرین پھلوں کو ڈیری مصنوعات کے ساتھ استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں، خاص طور پر ترش پھل جیسے نارنگی اور انناس، یہ آپ کے ہاضمے کو متاثر کر سکتے ہیں اس طرح گیس، اپھارہ اور قبض جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

اسٹارچ اور پروٹین

اسٹارچ والی غذائیں جیسے ڈبل روٹی اور آلو کو گوشت کے ساتھ کھانا ہاضمے کو سست کرسکتا ہے اور معدے میں بھاری پن کا سبب بن سکتا ہے جس سے آپ بے آرامی محسوس کریں گے۔

Advertisement

بہت زیادہ چینی اور بہت زیادہ چکنائی کا امتزاج

بہت زیادہ چینی اور چکنائی کا امتزاج جیسے میٹھے پکوان کے ساتھ فرائیڈ غذائیں کھانا آپ کو بہت زیادہ چارج کر سکتا ہے توانائی کو بہت زیادہ بڑھا سکتا ہے، ساتھ ہی یہ نظام انہضام میں خلل پیدا کر کے اسے متاثر کرسکتا ہے۔

ترش پھل اور کیفین

ترش پھلوں میں موجود ایسیڈیٹی کیفین کے اثر کو کئی گنا بڑھا دیتی ہے جس سے ایسڈ ریفلوکس اور ہاضمے کے دیگر مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ دن کے آغاز پر جوس اور کیفین سے بھر پور مشروبات کو ایک الگ کرٰیں یا ان میں سے کسی ایک کو استعمال کریں۔

انگور اور دودھ

دودھ اور انگور کو ملا کر کھانا ایک غیر صحت بخش امتزاج ہے یہ پیٹ میں درد اور ڈائریا کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر